QuranPilotQuranPilot
الصَّافَّاتُ

37. سورہ الصافات – آیات 81–120

سورہ الصافات اردو ترجمہ، تفسیر، آڈیو تلاوت، لفظ بہ لفظ معنی اور تلفظ کے ساتھ پڑھیں۔

37:81
إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ٨١

یقینا وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا۔

Bayan-ul-Quran

37:82
ثُمَّ أَغْرَقْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ٨٢

پھر ہم نے غرق کردیا باقی سب کو۔

Bayan-ul-Quran

37:83
۞ وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِۦ لَإِبْرَٰهِيمَ٨٣

ور اسی کی جماعت میں سے ابراہیم ؑ بھی تھا

Bayan-ul-Quran

37:84
إِذْ جَآءَ رَبَّهُۥ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ٨٤

جب وہ اپنے رب کی طرف متوجہ ہوا قلب ِسلیم کے ساتھ

Bayan-ul-Quran

37:85
إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِۦ مَاذَا تَعْبُدُونَ٨٥

جب کہ اس نے اپنے والد اور اپنی قوم سے کہا کہ تم لوگ کن چیزوں کو پوجتے ہو !

Bayan-ul-Quran

37:86
أَئِفْكًا ءَالِهَةً دُونَ ٱللَّهِ تُرِيدُونَ٨٦

کیا تم لوگ اللہ کے سوا خود ساختہ معبودوں کو چاہتے ہو !

Bayan-ul-Quran

37:87
فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ٨٧

تو تمہارا کیا گمان ہے ربّ العالمین کے بارے میں ؟

Bayan-ul-Quran

37:88
فَنَظَرَ نَظْرَةً فِى ٱلنُّجُومِ٨٨

پس اس نے ایک نظر ستاروں پر ڈالی۔

Bayan-ul-Quran

37:89
فَقَالَ إِنِّى سَقِيمٌ٨٩

پھر کہا کہ میں تو بیمار ہوں۔

Bayan-ul-Quran

37:90
فَتَوَلَّوْا۟ عَنْهُ مُدْبِرِينَ٩٠

تو وہ اس سے ِپھرگئے پیٹھ پھیرتے ہوئے۔

Bayan-ul-Quran

37:91
فَرَاغَ إِلَىٰٓ ءَالِهَتِهِمْ فَقَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ٩١

پھر وہ چپکے سے ان کے معبودوں میں جا گھسا اور کہنے لگا کہ تم کھاتے کیوں نہیں ؟

Bayan-ul-Quran

37:92
مَا لَكُمْ لَا تَنطِقُونَ٩٢

تمہیں کیا ہوگیا ہے تم بولتے بھی نہیں ہو !

Bayan-ul-Quran

37:93
فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًۢا بِٱلْيَمِينِ٩٣

پھر وہ پل پڑا ان پر ضرب لگاتا ہوا داہنے ہاتھ سے۔

Bayan-ul-Quran

37:94
فَأَقْبَلُوٓا۟ إِلَيْهِ يَزِفُّونَ٩٤

تو وہ اس کی طرف آئے دوڑتے ہوئے۔

Bayan-ul-Quran

37:95
قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ٩٥

اس نے کہا : کیا تم انہیں پوجتے ہو جنہیں تم خود تراشتے ہو !

Bayan-ul-Quran

37:96
وَٱللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ٩٦

جبکہ اللہ نے پیدا کیا ہے تمہیں بھی اور جو کچھ تم بناتے ہو (اس کو بھی)

Bayan-ul-Quran

37:97
قَالُوا۟ ٱبْنُوا۟ لَهُۥ بُنْيَـٰنًا فَأَلْقُوهُ فِى ٱلْجَحِيمِ٩٧

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ایک عمارت بنائو پھر اس کو شعلے مارتی ہوئی آگ میں جھونک دو۔

Bayan-ul-Quran

37:98
فَأَرَادُوا۟ بِهِۦ كَيْدًا فَجَعَلْنَـٰهُمُ ٱلْأَسْفَلِينَ٩٨

تو اس طرح انہوں نے اس کے ساتھ ایک دائو آزمایا لیکن ہم نے ان کو ہی نیچا دکھادیا۔

Bayan-ul-Quran

37:99
وَقَالَ إِنِّى ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّى سَيَهْدِينِ٩٩

اور اب اس نے کہا کہ میں اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں وہ ضرور میری راہنمائی کرے گا۔

Bayan-ul-Quran

37:100
رَبِّ هَبْ لِى مِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ١٠٠

(آپ ؑ نے دعا کی :) پروردگار ! مجھے ایک صالح بیٹا عطا فرما۔

Bayan-ul-Quran

37:101
فَبَشَّرْنَـٰهُ بِغُلَـٰمٍ حَلِيمٍ١٠١

تو ہم نے اسے بشارت دی ایک حلیم الطبع لڑکے کی۔

Bayan-ul-Quran

37:102
فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ ٱلسَّعْىَ قَالَ يَـٰبُنَىَّ إِنِّىٓ أَرَىٰ فِى ٱلْمَنَامِ أَنِّىٓ أَذْبَحُكَ فَٱنظُرْ مَاذَا تَرَىٰ ۚ قَالَ يَـٰٓأَبَتِ ٱفْعَلْ مَا تُؤْمَرُ ۖ سَتَجِدُنِىٓ إِن شَآءَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلصَّـٰبِرِينَ١٠٢

پھر جب وہ پہنچا اس کے ساتھ بھاگ دوڑ کرنے کی عمر کو اس نے کہا : اے میرے بیٹے ! میں دیکھ رہا ہوں خواب میں کہ میں تمہیں ذبح کر رہا ہوں تو دیکھو ! تمہاری کیا رائے ہے ؟ اُس نے کہا : ابا جان ! آپ کر گزرئیے جس کا آپ کو حکم ہو رہا ہے۔ اللہ نے چاہا تو آپ مجھے صبر کرنے والوں میں پائیں گے۔

Bayan-ul-Quran

37:103
فَلَمَّآ أَسْلَمَا وَتَلَّهُۥ لِلْجَبِينِ١٠٣

پھر جب دونوں نے فرمانبرداری کی روش اختیار کرلی اور ابراہیم نے اس کو پیشانی کے َبل لٹا دیا۔

Bayan-ul-Quran

37:104
وَنَـٰدَيْنَـٰهُ أَن يَـٰٓإِبْرَٰهِيمُ١٠٤

اور ہم نے اسے پکارا کہ اے ابراہیم ؑ !

Bayan-ul-Quran

37:105
قَدْ صَدَّقْتَ ٱلرُّءْيَآ ۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ١٠٥

تم نے خواب سچ کر دکھایا یقینا ہم اسی طرح بدلہ دیتے ہیں محسنین کو

Bayan-ul-Quran

37:106
إِنَّ هَـٰذَا لَهُوَ ٱلْبَلَـٰٓؤُا۟ ٱلْمُبِينُ١٠٦

یقینا یہ بہت بڑی آزمائش تھی۔

Bayan-ul-Quran

37:107
وَفَدَيْنَـٰهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ١٠٧

اور ہم نے ایک ذبح عظیم اس کا فدیہ دیا

Bayan-ul-Quran

37:108
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ١٠٨

اور اسی (کے طریقے) پر ہم نے باقی رکھا بعد میں آنے والوں میں سے بھی (کچھ لوگوں کو)

Bayan-ul-Quran

37:109
سَلَـٰمٌ عَلَىٰٓ إِبْرَٰهِيمَ١٠٩

سلام ہو ابراہیم ؑ پر

Bayan-ul-Quran

37:110
كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ١١٠

اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں محسنین کو

Bayan-ul-Quran

37:111
إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ١١١

یقینا وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا

Bayan-ul-Quran

37:112
وَبَشَّرْنَـٰهُ بِإِسْحَـٰقَ نَبِيًّا مِّنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ١١٢

اور ہم نے اسے بشارت دی اسحاق ؑ کی ایک نبی صالحین میں سے

Bayan-ul-Quran

37:113
وَبَـٰرَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَىٰٓ إِسْحَـٰقَ ۚ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِّنَفْسِهِۦ مُبِينٌ١١٣

ور ہم نے برکت نازل کی اس پر بھی اور اسحاق ؑ پر بھی۔ اور ان دونوں کی اولاد میں سے نیکوکار بھی تھے اور اپنی جانوں پر صریح ظلم کرنے والے بھی

Bayan-ul-Quran

37:114
وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ١١٤

اور ہم نے موسیٰ ؑ ٰ اور ہارون ؑ پر بھی احسان فرمایا

Bayan-ul-Quran

37:115
وَنَجَّيْنَـٰهُمَا وَقَوْمَهُمَا مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ١١٥

اور ہم نے نجات دی ان دونوں کو اور ان کی قوم کو ایک کرب عظیم سے

Bayan-ul-Quran

37:116
وَنَصَرْنَـٰهُمْ فَكَانُوا۟ هُمُ ٱلْغَـٰلِبِينَ١١٦

اور ہم نے ان کی مدد کی پھر وہی غالب ہوئے۔

Bayan-ul-Quran

37:117
وَءَاتَيْنَـٰهُمَا ٱلْكِتَـٰبَ ٱلْمُسْتَبِينَ١١٧

اور ہم نے ان دونوں کو ایک روشن کتاب دی۔ یعنی تورات جس کی تعلیمات بہت واضح تھیں

Bayan-ul-Quran

37:118
وَهَدَيْنَـٰهُمَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلْمُسْتَقِيمَ١١٨

اور ہم نے ان دونوں کو صراط مستقیم کی ہدایت دی۔

Bayan-ul-Quran

37:119
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِمَا فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ١١٩

اور ان دونوں (کے طریقے) پر ہم نے باقی رکھا بعد میں آنے والوں میں سے بھی (کچھ لوگوں کو)

Bayan-ul-Quran

37:120
سَلَـٰمٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ١٢٠

سلام ہو موسیٰ ؑ ٰ پر اور ہارون ؑ پر۔

Bayan-ul-Quran