QuranPilotQuranPilot
الصَّافَّاتُ

37. سورہ الصافات

سورہ الصافات اردو ترجمہ، تفسیر، آڈیو تلاوت، لفظ بہ لفظ معنی اور تلفظ کے ساتھ پڑھیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

In the Name of Allah—the Most Compassionate, Most Merciful

37:1
وَٱلصَّـٰٓفَّـٰتِ صَفًّا١

قسم ہے ان (فرشتوں) کی جو قطار در قطار صفیں باندھے حاضر رہتے ہیں

Bayan-ul-Quran

37:2
فَٱلزَّٰجِرَٰتِ زَجْرًا٢

ھرقسم ہے ان کی جو ڈانٹنے والے ہیں۔

Bayan-ul-Quran

37:3
فَٱلتَّـٰلِيَـٰتِ ذِكْرًا٣

پھر قسم ہے ان کی جو تلاوت کرنے والے ہیں ذکر کی

Bayan-ul-Quran

37:4
إِنَّ إِلَـٰهَكُمْ لَوَٰحِدٌ٤

یقینا تمہارا اِلٰہ ایک ہی ہے۔

Bayan-ul-Quran

37:5
رَّبُّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ ٱلْمَشَـٰرِقِ٥

جو مالک ہے آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان دونوں کے مابین ہے اور تمام مشرقوں کا

Bayan-ul-Quran

37:6
إِنَّا زَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنْيَا بِزِينَةٍ ٱلْكَوَاكِبِ٦

ہم نے مزین کردیا ہے آسمانِ دنیا کو ستاروں کی زیبائش سے

Bayan-ul-Quran

37:7
وَحِفْظًا مِّن كُلِّ شَيْطَـٰنٍ مَّارِدٍ٧

اور حفاظت کی خاطر ہر سرکش شیطان سے

Bayan-ul-Quran

37:8
لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى ٱلْمَلَإِ ٱلْأَعْلَىٰ وَيُقْذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٍ٨

وہ سن نہیں پاتے ملأ اعلیٰ کی باتیں ور ان کو مار پڑتی ہے ہر طرف سے

Bayan-ul-Quran

37:9
دُحُورًا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ٩

بھگانے کے لیے اور ان کے لیے (پھر) ایک دائمی عذاب ہے۔

Bayan-ul-Quran

37:10
إِلَّا مَنْ خَطِفَ ٱلْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُۥ شِهَابٌ ثَاقِبٌ١٠

سوائے اس کے کہ جو کوئی اُچک لے کوئی چیز تو اس کا پیچھا کرتا ہے ایک چمکتا ہوا انگارہ

Bayan-ul-Quran

37:11
فَٱسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَم مَّنْ خَلَقْنَآ ۚ إِنَّا خَلَقْنَـٰهُم مِّن طِينٍ لَّازِبٍۭ١١

تو (اے نبی ﷺ !) ان سے پوچھئے کہ کیا ان کی تخلیق زیادہ مشکل ہے یا وہ کچھ جو ہم نے پیدا کیا ہے ان کو تو ہم نے پیدا کیا ہے ایک لیس دار گارے سے

Bayan-ul-Quran

37:12
بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ١٢

بلکہ (اے نبی ﷺ !) آپ تعجب کرتے ہیں اور یہ لوگ تمسخر کرتے ہیں !

Bayan-ul-Quran

37:13
وَإِذَا ذُكِّرُوا۟ لَا يَذْكُرُونَ١٣

اور جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو وہ نصیحت حاصل نہیں کرتے۔

Bayan-ul-Quran

37:14
وَإِذَا رَأَوْا۟ ءَايَةً يَسْتَسْخِرُونَ١٤

اور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو مذاق اڑاتے ہیں

Bayan-ul-Quran

37:15
وَقَالُوٓا۟ إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ١٥

اور کہتے ہیں کہ یہ تو کچھ نہیں مگر ایک کھلا جادو

Bayan-ul-Quran

37:16
أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَـٰمًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَ١٦

(وہ کہتے ہیں) کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا ہمیں دوبارہ اٹھایا جائے گا ؟

Bayan-ul-Quran

37:17
أَوَءَابَآؤُنَا ٱلْأَوَّلُونَ١٧

اور کیا پہلے زمانے کے ہمارے آباء و اَجداد کو بھی

Bayan-ul-Quran

37:18
قُلْ نَعَمْ وَأَنتُمْ دَٰخِرُونَ١٨

ٓپ ﷺ کہیے : ہاں ! (تم اٹھائے بھی جائو گے) اور تم ذلیل بھی ہوگے

Bayan-ul-Quran

37:19
فَإِنَّمَا هِىَ زَجْرَةٌ وَٰحِدَةٌ فَإِذَا هُمْ يَنظُرُونَ١٩

بس وہ ایک زور کی ڈانٹ ہوگی تو جبھی وہ (زندہ ہو کر) دیکھنے لگیں گے۔

Bayan-ul-Quran

37:20
وَقَالُوا۟ يَـٰوَيْلَنَا هَـٰذَا يَوْمُ ٱلدِّينِ٢٠

اور وہ کہیں گے : ہائے ہماری شامت یہ تو بدلے کا دن ہے

Bayan-ul-Quran

37:21
هَـٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ٢١

(اُس وقت انہیں کہا جائے گا : ہاں) یہ وہی فیصلے کا دن ہے جس کو تم لوگ جھٹلایا کرتے تھے

Bayan-ul-Quran

37:22
۞ ٱحْشُرُوا۟ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ وَأَزْوَٰجَهُمْ وَمَا كَانُوا۟ يَعْبُدُونَ٢٢

(پھر حکم دیا جائے گا) جمع کرو ان سب ظالموں کو اور ان کے ساتھیوں کو اور ان کو بھی جن کی یہ لوگ پوجا کیا کرتے تھے

Bayan-ul-Quran

37:23
مِن دُونِ ٱللَّهِ فَٱهْدُوهُمْ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلْجَحِيمِ٢٣

اللہ کے سوا پھر ان سب کو جہنم کا راستہ دکھائو !

Bayan-ul-Quran

37:24
وَقِفُوهُمْ ۖ إِنَّهُم مَّسْـُٔولُونَ٢٤

اور انہیں ذرا روکو ! ابھی ان سے کچھ پوچھا جائے گا۔

Bayan-ul-Quran

37:25
مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُونَ٢٥

یہ تمہیں کیا ہوگیا ہے تم ایک دوسرے کی مدد کیوں نہیں کر رہے ہو ؟

Bayan-ul-Quran

37:26
بَلْ هُمُ ٱلْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ٢٦

بلکہ آج تو یہ بہت فرمانبردار بنے ہوئے ہیں !

Bayan-ul-Quran

37:27
وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَآءَلُونَ٢٧

اور پھر وہ ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے پوچھنے لگیں گے

Bayan-ul-Quran

37:28
قَالُوٓا۟ إِنَّكُمْ كُنتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ ٱلْيَمِينِ٢٨

کہیں گے کہ تم ہی تو آیا کرتے تھے ہمارے پاس بڑے دبدبے کے ساتھ !

Bayan-ul-Quran

37:29
قَالُوا۟ بَل لَّمْ تَكُونُوا۟ مُؤْمِنِينَ٢٩

وہ کہیں گے (کہ نہیں !) بلکہ تم لوگ خود ہی ایمان لانے والے نہیں تھے

Bayan-ul-Quran

37:30
وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَـٰنٍۭ ۖ بَلْ كُنتُمْ قَوْمًا طَـٰغِينَ٣٠

اور ہمیں تم پر کوئی اختیار تو تھا نہیں بلکہ تم خود ہی حد سے بڑھ جانے والے لوگ تھے

Bayan-ul-Quran

37:31
فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَآ ۖ إِنَّا لَذَآئِقُونَ٣١

تو اب ثابت ہوگیا ہے ہم پر ہمارے رب کا قول اب تو ہمیں (عذاب کا) مزہ چکھنا ہی ہوگا

Bayan-ul-Quran

37:32
فَأَغْوَيْنَـٰكُمْ إِنَّا كُنَّا غَـٰوِينَ٣٢

تو ہم نے تم لوگوں کو گمراہ کیا ہم خود بھی تو گمراہ تھے

Bayan-ul-Quran

37:33
فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍ فِى ٱلْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ٣٣

تو اس دن وہ سب کے سب عذاب میں شریک ہوں گے

Bayan-ul-Quran

37:34
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ٣٤

یقینا ہم مجرموں کے ساتھ ایسے ہی کیا کرتے ہیں

Bayan-ul-Quran

37:35
إِنَّهُمْ كَانُوٓا۟ إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا ٱللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ٣٥

ان کا معاملہ یہ تھا کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو وہ استکبار کرتے تھے

Bayan-ul-Quran

37:36
وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُوٓا۟ ءَالِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُونٍۭ٣٦

اور کہا کرتے تھے کہ کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک مجنون شاعر کی خاطر چھوڑ دیں

Bayan-ul-Quran

37:37
بَلْ جَآءَ بِٱلْحَقِّ وَصَدَّقَ ٱلْمُرْسَلِينَ٣٧

بلکہ وہ تو حق لے کر آئے اور انہوں ﷺ نے تصدیق کی تمام رسولوں ؑ کی !

Bayan-ul-Quran

37:38
إِنَّكُمْ لَذَآئِقُوا۟ ٱلْعَذَابِ ٱلْأَلِيمِ٣٨

اب تمہیں یقینا دردناک عذاب کا مزہ چکھنا ہوگا

Bayan-ul-Quran

37:39
وَمَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ٣٩

اور تمہیں بدلہ نہیں مل رہا مگر اسی کا جو کچھ تم کرتے رہے تھے۔

Bayan-ul-Quran

37:40
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ٤٠

سوائے اللہ کے مخلص بندوں کے

Bayan-ul-Quran