26. سورہ الشعراء – آیات 81–120
سورہ الشعراء اردو ترجمہ، تفسیر، آڈیو تلاوت، لفظ بہ لفظ معنی اور تلفظ کے ساتھ پڑھیں۔
اور وہی ہے جو مجھے موت دے گا پھر مجھے زندہ کرے گا
— Bayan-ul-Quran
اور وہی ہے جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ وہ روز جزا میری خطاؤں سے درگزر فرمائے گا
— Bayan-ul-Quran
اے میرے پروردگار ! تو مجھے حکمت عطا فرما اور مجھے اپنے صالح بندوں میں شامل کر دے
— Bayan-ul-Quran
اور میرے لیے بنا دے سچی ناموری پچھلے لوگوں میں
— Bayan-ul-Quran
اور مجھے بنا دے نعمتوں والی جنت کے وارثوں میں سے
— Bayan-ul-Quran
اور میرے والد کو بخش دے یقیناً وہ گمراہ لوگوں میں سے ہے
— Bayan-ul-Quran
اور مجھے رسوا نہ کیجیو اس دن جب سب لوگ اٹھائے جائیں گے
— Bayan-ul-Quran
جس دن نہ مال کام آئے گا اور نہ بیٹے
— Bayan-ul-Quran
سوائے اس کے جو آئے اللہ کے پاس قلب سلیم لے کر
— Bayan-ul-Quran
اور جنت قریب لائی جائے گی متقین کے لیے
— Bayan-ul-Quran
اور جہنم بھی ظاہر کردی جائے گی باغیوں کے لیے
— Bayan-ul-Quran
اور ان سے کہا جائے گا کہ کہاں ہیں وہ جنہیں تم پوجا کرتے تھے
— Bayan-ul-Quran
اللہ کے سوا۔ کیا اب وہ تمہاری کچھ مدد کرسکتے ہیں یا (تمہاری طرف سے) کوئی بدلہ لے سکتے ہیں
— Bayan-ul-Quran
پھر اوندھے ڈال دیے جائیں گے اس (جہنم) میں وہ اور سب گمراہ لوگ
— Bayan-ul-Quran
اور ابلیس کے لشکر بھی سب کے سب
— Bayan-ul-Quran
وہ کہیں گے جبکہ وہ اس میں ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑ رہے ہوں گے
— Bayan-ul-Quran
اللہ کی قسم ! یقیناً ہم ہی تھے کھلی گمراہی میں
— Bayan-ul-Quran
جب ہم تمہیں تمام جہانوں کے پروردگار کے برابر ٹھہراتے تھے
— Bayan-ul-Quran
اور نہیں گمراہ کیا ہمیں لیکن ان مجرموں نے
— Bayan-ul-Quran
تو اب یہاں ہمارے لیے کوئی شفاعت کرنے والا نہیں ہے
— Bayan-ul-Quran
اور نہ کوئی مخلص دوست
— Bayan-ul-Quran
تو اگر ہمیں ایک مرتبہ لوٹنا نصیب ہوجائے تو ہم مؤمن بن جائیں گے
— Bayan-ul-Quran
یقیناً اس میں ایک بڑی نشانی ہے۔ لیکن ان کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں ہے
— Bayan-ul-Quran
اور یقیناً آپ ﷺ کا رب بہت زبردست نہایت رحم کرنے والا ہے
— Bayan-ul-Quran
جھٹلایا نوح ؑ کی قوم نے بھی رسولوں ؑ کو
— Bayan-ul-Quran
یاد کرو جبکہ ان سے ان کے بھائی نوح ؑ نے کہا کہ کیا تم تقویٰ اختیار نہیں کرتے
— Bayan-ul-Quran
یقیناً میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں
— Bayan-ul-Quran
پس تم اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور میری اطاعت کرو
— Bayan-ul-Quran
اور میں اس پر تم سے کسی اجرت کا طالب نہیں ہوں میری اجرت تو رب العالمین ہی کے ذمے ّ ہے
— Bayan-ul-Quran
پس تم اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور میری اطاعت کرو
— Bayan-ul-Quran
انہوں نے کہا : کیا ہم تمہاری بات مانیں جبکہ تمہاری پیروی کرنے والے گھٹیا لوگ ہیں
— Bayan-ul-Quran
نوح ؑ نے کہا : مجھے کیا علم کہ وہ کیا کام کرتے ہیں
— Bayan-ul-Quran
ان کا حساب تو میرے رب کے ّ ذمے ہے کاش کہ تم لوگوں کو شعور ہوتا
— Bayan-ul-Quran
اور میں ان مؤمنین کو دھتکارنے والا نہیں ہوں
— Bayan-ul-Quran
میں تو بس ایک صاف صاف خبردار کرنے والا ہوں
— Bayan-ul-Quran
انہوں نے کہا : اے نوح ! اگر تم باز نہ آئے تو ہم تمہیں سنگسار کردیں گے
— Bayan-ul-Quran
اس ؑ نے فریاد کی : اے میرے پروردگار ! میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا ہے
— Bayan-ul-Quran
تو اب دو ٹوک فیصلہ فرما دے میرے اور ان کے مابین اور نجات دے دے مجھے اور جو میرے ساتھ ہیں
— Bayan-ul-Quran
تو ہم نے نجات دے دی اس کو بھی اور ان کو بھی جو اس کے ساتھ تھے ایک بھری کشتی میں
— Bayan-ul-Quran
پھر ہم نے اس کے بعد باقی سب کو غرق کردیا
— Bayan-ul-Quran