QuranPilotQuranPilot
الْفَجْرُ

89. سورہ الفجر

سورہ الفجر اردو ترجمہ، تفسیر، آڈیو تلاوت، لفظ بہ لفظ معنی اور تلفظ کے ساتھ پڑھیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

In the Name of Allah—the Most Compassionate, Most Merciful

89:1
وَٱلْفَجْرِ١

قسم ہے فجر کی۔

Bayan-ul-Quran

89:2
وَلَيَالٍ عَشْرٍ٢

اور قسم ہے دس راتوں کی۔

Bayan-ul-Quran

89:3
وَٱلشَّفْعِ وَٱلْوَتْرِ٣

اور قسم ہے ُ جفت کی اور طاق کی۔

Bayan-ul-Quran

89:4
وَٱلَّيْلِ إِذَا يَسْرِ٤

اور قسم ہے رات کی جب وہ گزرنے لگے۔

Bayan-ul-Quran

89:5
هَلْ فِى ذَٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِى حِجْرٍ٥

کیا اس میں کوئی قسم (دلیل) ہے ان لوگوں کے لیے جو عقل مند ہیں ؟

Bayan-ul-Quran

89:6
أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ٦

کیا تم نے دیکھا نہیں کیا کیا تھا آپ کے رب نے عاد کے ساتھ ؟

Bayan-ul-Quran

89:7
إِرَمَ ذَاتِ ٱلْعِمَادِ٧

وہ ارم جو ستونوں والے تھے۔

Bayan-ul-Quran

89:8
ٱلَّتِى لَمْ يُخْلَقْ مِثْلُهَا فِى ٱلْبِلَـٰدِ٨

جن کے مانند نہیں پیدا کیے گئے (دنیا کے) ملکوں میں۔

Bayan-ul-Quran

89:9
وَثَمُودَ ٱلَّذِينَ جَابُوا۟ ٱلصَّخْرَ بِٱلْوَادِ٩

اور ثمود کے ساتھ (کیا کیا آپ کے رب نے) جنہوں نے وادی میں چٹانوں کو تراشا تھا۔

Bayan-ul-Quran

89:10
وَفِرْعَوْنَ ذِى ٱلْأَوْتَادِ١٠

اور فرعون کے ساتھ (کیا کیا) جو میخوں والا تھا۔

Bayan-ul-Quran

89:11
ٱلَّذِينَ طَغَوْا۟ فِى ٱلْبِلَـٰدِ١١

جنہوں نے (اپنے اپنے) ملکوں میں سرکشی اختیار کی تھی۔

Bayan-ul-Quran

89:12
فَأَكْثَرُوا۟ فِيهَا ٱلْفَسَادَ١٢

سو انہوں نے ان میں بکثرت فساد پھیلا دیا تھا۔

Bayan-ul-Quran

89:13
فَصَبَّ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ١٣

تو دے مارا ان کے اوپر آپ کے رب نے عذاب کا کوڑا۔

Bayan-ul-Quran

89:14
إِنَّ رَبَّكَ لَبِٱلْمِرْصَادِ١٤

بیشک آپ کا رب تو (سرکشوں اور مفسدوں کی) تاک میں ہے۔

Bayan-ul-Quran

89:15
فَأَمَّا ٱلْإِنسَـٰنُ إِذَا مَا ٱبْتَلَىٰهُ رَبُّهُۥ فَأَكْرَمَهُۥ وَنَعَّمَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّىٓ أَكْرَمَنِ١٥

انسان کا معاملہ یہ ہے کہ جب اس کا ربّ اسے آزماتا ہے پھر اسے عزت دیتا ہے اور نعمتیں عطا کرتا ہے تو وہ کہتا ہے میرے رب نے مجھے عزت دی !

Bayan-ul-Quran

89:16
وَأَمَّآ إِذَا مَا ٱبْتَلَىٰهُ فَقَدَرَ عَلَيْهِ رِزْقَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّىٓ أَهَـٰنَنِ١٦

اور جب وہ اسے آزماتا ہے پھر اس کا رزق اس پر تنگ کردیتا ہے تو وہ کہتا ہے میرے رب نے مجھے ذلیل کردیا !

Bayan-ul-Quran

89:17
كَلَّا ۖ بَل لَّا تُكْرِمُونَ ٱلْيَتِيمَ١٧

ایسا ہرگز نہیں ہے ! ایسا ہرگز نہیں بلکہ تم لوگ یتیم کی عزت نہیں کرتے۔

Bayan-ul-Quran

89:18
وَلَا تَحَـٰٓضُّونَ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلْمِسْكِينِ١٨

اور نہ ہی تم لوگ آپس میں مسکینوں کو کھلانے کی ترغیب دیتے ہو۔

Bayan-ul-Quran

89:19
وَتَأْكُلُونَ ٱلتُّرَاثَ أَكْلًا لَّمًّا١٩

اور تم ساری کی ساری میراث سمیٹ کر کھا جاتے ہو۔

Bayan-ul-Quran

89:20
وَتُحِبُّونَ ٱلْمَالَ حُبًّا جَمًّا٢٠

اور تم مال سے ٹوٹ کر محبت کرتے ہو۔

Bayan-ul-Quran

89:21
كَلَّآ إِذَا دُكَّتِ ٱلْأَرْضُ دَكًّا دَكًّا٢١

ہرگز نہیں ! جب زمین کو کوٹ کوٹ کر ہموار کردیا جائے گا۔

Bayan-ul-Quran

89:22
وَجَآءَ رَبُّكَ وَٱلْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا٢٢

اور آپ کا رب جلوہ فرما ہوگا جب کہ فرشتے قطار در قطار حاضر ہوں گے۔

Bayan-ul-Quran

89:23
وَجِا۟ىٓءَ يَوْمَئِذٍۭ بِجَهَنَّمَ ۚ يَوْمَئِذٍ يَتَذَكَّرُ ٱلْإِنسَـٰنُ وَأَنَّىٰ لَهُ ٱلذِّكْرَىٰ٢٣

اور لے آئی جائے گی اس روز جہنم بھی اس دن انسان کو سمجھ آئے گی لیکن اب سمجھنے کا کیا فائدہ !

Bayan-ul-Quran

89:24
يَقُولُ يَـٰلَيْتَنِى قَدَّمْتُ لِحَيَاتِى٢٤

وہ کہے گا : اے کاش میں نے اپنی زندگی کے لیے کچھ آگے بھیجا ہوتا !

Bayan-ul-Quran

89:25
فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهُۥٓ أَحَدٌ٢٥

تو اس دن اللہ جو عذاب دے گا ویسا عذاب کوئی نہیں دے سکتا۔

Bayan-ul-Quran

89:26
وَلَا يُوثِقُ وَثَاقَهُۥٓ أَحَدٌ٢٦

اور اس کا سا باندھنا کوئی اور نہیں باندھ سکتا۔

Bayan-ul-Quran

89:27
يَـٰٓأَيَّتُهَا ٱلنَّفْسُ ٱلْمُطْمَئِنَّةُ٢٧

اے نفس ِمطمئنہ ! ّ

Bayan-ul-Quran

89:28
ٱرْجِعِىٓ إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً٢٨

اب لوٹ جائو اپنے رب کی طرف اس حال میں کہ تم اس سے راضی وہ تم سے راضی۔

Bayan-ul-Quran

89:29
فَٱدْخُلِى فِى عِبَـٰدِى٢٩

تو داخل ہو جائو میرے (نیک) بندوں میں۔

Bayan-ul-Quran

89:30
وَٱدْخُلِى جَنَّتِى٣٠

اور داخل ہو جائو میری جنت میں !

Bayan-ul-Quran

پچھلی سورہ

88. Al-Ghashiyah

الْفَجْرُ

سورہ الفجر کا اختتام · 30 آیات

اگلی سورہ

90. Al-Balad

Build a steady Quran habit

Save your place, set a reading goal, and return to the next chapter without losing momentum.

Set a reading goal