26. سورہ الشعراء – آیات 161–200
سورہ الشعراء اردو ترجمہ، تفسیر، آڈیو تلاوت، لفظ بہ لفظ معنی اور تلفظ کے ساتھ پڑھیں۔
جب کہا ان سے ان کے بھائی لوط ؑ نے کہ کیا تم ڈرتے نہیں ہو
— Bayan-ul-Quran
میں یقیناً تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ؑ ہوں
— Bayan-ul-Quran
پس تم اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور میری اطاعت کرو
— Bayan-ul-Quran
اور میں تم سے اس پر کسی اجرت کا طالب نہیں ہوں نہیں ہے میری اجرت مگر تمام جہانوں کے رب کے ّ ذمے
— Bayan-ul-Quran
کیا تمام جہانوں میں تم ہی (شہوت کے لیے) َ مردوں کے پاس جاتے ہو
— Bayan-ul-Quran
اور تم چھوڑ دیتے ہو جن کو تمہارے لیے پیدا کیا ہے تمہارے رب نے تمہاری بیویوں میں سے بلکہ تم تو حد سے بڑھنے والے لوگ ہو
— Bayan-ul-Quran
انہوں نے کہا کہ اے لوط ! اگر تم باز نہ آئے تو یہاں سے نکال باہر کیے جاؤ گے
— Bayan-ul-Quran
اس ؑ نے کہا کہ میں تو تمہارے ان طور طریقوں سے سخت بیزار ہوں
— Bayan-ul-Quran
پروردگار ! تو نجات دے مجھے اور میرے گھر والوں کو ان کے عمل سے
— Bayan-ul-Quran
تو ہم نے نجات دی اس ؑ کو بھی اور اس ؑ کے سب گھر والوں کو بھی
— Bayan-ul-Quran
سوائے ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہنے والوں میں تھی
— Bayan-ul-Quran
پھر ہم نے اٹھا کر پٹخ دیا باقیوں کو
— Bayan-ul-Quran
اور ہم نے برسائی ان پر ایک بارش تو بہت ہی بری تھی وہ بارش جو ان لوگوں پر برسی جنہیں خبردار کردیا گیا تھا
— Bayan-ul-Quran
یقیناً اس میں ایک بڑی نشانی ہے لیکن ان کی اکثریت ماننے والی نہیں ہے
— Bayan-ul-Quran
اور یقیناً آپ ﷺ کا رب بہت زبردست ہے نہایت رحم کرنے والا
— Bayan-ul-Quran
(اور اسی طرح) اصحاب الایکہ نے بھی جھٹلایا رسولوں ؑ کو
— Bayan-ul-Quran
جب کہا ان سے شعیب ؑ نے کہ کیا تم ڈرتے نہیں ہو
— Bayan-ul-Quran
میں یقیناً تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ؑ ہوں
— Bayan-ul-Quran
پس تم اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور میری اطاعت کرو
— Bayan-ul-Quran
اور میں تم سے اس پر کسی اجرت کا طالب نہیں ہوں نہیں ہے میری اجرت مگر تمام جہانوں کے رب کے ذمے
— Bayan-ul-Quran
پیمانوں کو پورا بھرا کرو اور خسارہ پہنچانے والوں میں سے مت ہوجاؤ
— Bayan-ul-Quran
اور وزن کیا کرو سیدھی ترازو کے ساتھ
— Bayan-ul-Quran
اور مت گھٹا کردیا کرو لوگوں کو ان کی چیزیں اور مت پھرو زمین میں فساد مچاتے ہوئے
— Bayan-ul-Quran
اور ڈرو اس سے جس نے تمہیں پیدا کیا اور پہلی مخلوق کو بھی
— Bayan-ul-Quran
انہوں نے کہا کہ تم تو بس سحر زدہ لوگوں میں سے ہو
— Bayan-ul-Quran
اور تم نہیں ہو مگر ہمارے ہی جیسے ایک انسان اور تمہارے بارے میں ہمارا گمان غالب ہے کہ تم جھوٹوں میں سے ہو
— Bayan-ul-Quran
تو گرا دو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا اگر تم سچے ہو
— Bayan-ul-Quran
اس ؑ نے جواب دیا کہ میرا رب خوب جانتا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو
— Bayan-ul-Quran
تو انہوں نے اس کو جھٹلا دیا تو انہیں آپکڑا سائبان والے دن کے عذاب نے یقیناً وہ ایک بڑے دن کا عذاب تھا
— Bayan-ul-Quran
یقیناً اس میں ایک بڑی نشانی ہے لیکن ان کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں ہے
— Bayan-ul-Quran
اور (اے نبی ﷺ !) آپ کا رب بہت زبردست نہایت رحم کرنے والا ہے
— Bayan-ul-Quran
اور یقیناً یہ (قرآن) تمام جہانوں کے پروردگار کی طرف سے نازل کردہ ہے
— Bayan-ul-Quran
اُترے ہیں اسے لے کر روح الامین ؑ
— Bayan-ul-Quran
آپ ﷺ کے دل پر تاکہ آپ ﷺ ہوجائیں خبردار کرنے والوں میں سے
— Bayan-ul-Quran
(یہ نازل ہوا ہے) واضح عربی زبان میں
— Bayan-ul-Quran
اور یقیناً یہ پہلوں کے صحیفوں میں بھی موجود ہے
— Bayan-ul-Quran
کیا ان کے لیے یہ نشانی کافی نہیں ہے کہ اس کو جانتے ہیں علمائے بنی اسرائیل
— Bayan-ul-Quran
اور اگر ہم نے اس (قرآن) کو نازل کردیا ہوتا کسی عجمی پر
— Bayan-ul-Quran
اور وہ اسے ان کو پڑھ کر سناتا تب بھی وہ اس پر ایمان لانے والے نہیں تھے
— Bayan-ul-Quran
اسی طرح ہم نے داخل کردیا ہے اس (انکار) کو مجرموں کے دلوں میں
— Bayan-ul-Quran