QuranPilotQuranPilot
الْمُؤْمِنُونَ

23. سورہ المؤمنون – آیات 81–118

سورہ المؤمنون اردو ترجمہ، تفسیر، آڈیو تلاوت، لفظ بہ لفظ معنی اور تلفظ کے ساتھ پڑھیں۔

23:81
بَلْ قَالُوا۟ مِثْلَ مَا قَالَ ٱلْأَوَّلُونَ٨١

بلکہ انہوں نے بھی وہی کہا جو ان سے پہلے لوگوں نے کہا تھا

Bayan-ul-Quran

23:82
قَالُوٓا۟ أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَـٰمًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَ٨٢

انہوں نے کہا تھا کہ کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی ہوجائیں گے اور ہماری ہڈیاں ہی رہ جائیں گی تو کیا ہمیں پھر اٹھا لیا جائے گا

Bayan-ul-Quran

23:83
لَقَدْ وُعِدْنَا نَحْنُ وَءَابَآؤُنَا هَـٰذَا مِن قَبْلُ إِنْ هَـٰذَآ إِلَّآ أَسَـٰطِيرُ ٱلْأَوَّلِينَ٨٣

اسی کی دھمکی ہمیں دی جا رہی ہے اور اس سے پہلے ہمارے آباء و اَجداد کو بھی دی گئی تھی یہ کچھ بھی نہیں مگر قصے ہیں اگلے لوگوں کے

Bayan-ul-Quran

23:84
قُل لِّمَنِ ٱلْأَرْضُ وَمَن فِيهَآ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ٨٤

آپ ﷺ ان سے پوچھئے کہ یہ زمین اور جو اس میں ہیں سب کس کے ہیں ؟ اگر تم جانتے ہو (تو بتاؤ)

Bayan-ul-Quran

23:85
سَيَقُولُونَ لِلَّهِ ۚ قُلْ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ٨٥

یہ کہیں گے کہ اللہ ہی کے ہیں ! آپ ﷺ کہیے تو کیا تم غور نہیں کرتے

Bayan-ul-Quran

23:86
قُلْ مَن رَّبُّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ ٱلسَّبْعِ وَرَبُّ ٱلْعَرْشِ ٱلْعَظِيمِ٨٦

آپ ان سے پوچھئے کہ ساتوں آسمانوں کا اور عرش عظیم کا مالک کون ہے

Bayan-ul-Quran

23:87
سَيَقُولُونَ لِلَّهِ ۚ قُلْ أَفَلَا تَتَّقُونَ٨٧

کہیں گے کہ (یہ سب کچھ بھی) اللہ ہی کا ہے ! آپ ﷺ کہیے تو کیا تم (اس اللہ سے) ڈرتے نہیں

Bayan-ul-Quran

23:88
قُلْ مَنۢ بِيَدِهِۦ مَلَكُوتُ كُلِّ شَىْءٍ وَهُوَ يُجِيرُ وَلَا يُجَارُ عَلَيْهِ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ٨٨

ان سے یہ بھی پوچھئے کہ کون ہے وہ جس کے ہاتھ میں اختیار ہے ہر چیزکا ؟ اور جو پناہ دیتا ہے اور جس کے مقابلے میں کسی کو پناہ نہیں دی جاسکتی ؟ اگر تم جانتے ہو (تو بتاؤ)

Bayan-ul-Quran

23:89
سَيَقُولُونَ لِلَّهِ ۚ قُلْ فَأَنَّىٰ تُسْحَرُونَ٨٩

یہ کہیں گے کہ (یہ شان تو) اللہ ہی کی ہے ! آپ ﷺ کہیے کہ پھر کہاں سے تم پر جادو ہوجاتا ہے

Bayan-ul-Quran

23:90
بَلْ أَتَيْنَـٰهُم بِٱلْحَقِّ وَإِنَّهُمْ لَكَـٰذِبُونَ٩٠

بلکہ ہم تو ان کے پاس حق لے آئے ہیں لیکن یہ یقیناً جھوٹے ہیں

Bayan-ul-Quran

23:91
مَا ٱتَّخَذَ ٱللَّهُ مِن وَلَدٍ وَمَا كَانَ مَعَهُۥ مِنْ إِلَـٰهٍ ۚ إِذًا لَّذَهَبَ كُلُّ إِلَـٰهٍۭ بِمَا خَلَقَ وَلَعَلَا بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ ۚ سُبْحَـٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ٩١

اللہ نے ہرگز کسی کو اپنی اولاد نہیں بنایا اور نہ ہی اس کے ساتھ اور کوئی معبود ہے (اگر ایسا ہوتا) تب تو ہر معبود اپنی مخلوق کو لے کر الگ ہوجاتا اور ان میں سے ایک دوسرے پر چڑھائی کردیتا اللہ پاک ہے اس سے جو یہ بیان کر رہے ہیں

Bayan-ul-Quran

23:92
عَـٰلِمِ ٱلْغَيْبِ وَٱلشَّهَـٰدَةِ فَتَعَـٰلَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ٩٢

وہ جاننے والا ہے ہر غیب اور ظاہر کا چناچہ وہ بہت بلند ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کر رہے ہیں

Bayan-ul-Quran

23:93
قُل رَّبِّ إِمَّا تُرِيَنِّى مَا يُوعَدُونَ٩٣

(اے نبی ﷺ !) آپ دعا کیجیے : اے میرے پروردگار ! اگر تو مجھے وہ (عذاب) دکھائے جس کی انہیں دھمکی جا رہی ہے

Bayan-ul-Quran

23:94
رَبِّ فَلَا تَجْعَلْنِى فِى ٱلْقَوْمِ ٱلظَّـٰلِمِينَ٩٤

تو پروردگار ! مجھے ان ظالم لوگوں میں شامل نہ کرنا

Bayan-ul-Quran

23:95
وَإِنَّا عَلَىٰٓ أَن نُّرِيَكَ مَا نَعِدُهُمْ لَقَـٰدِرُونَ٩٥

اور یقیناً ہم آپ ﷺ کو وہ دکھا دینے پر قادر ہیں جس (عذاب) کی ہم ان کو دھمکی دے رہے ہیں

Bayan-ul-Quran

23:96
ٱدْفَعْ بِٱلَّتِى هِىَ أَحْسَنُ ٱلسَّيِّئَةَ ۚ نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَصِفُونَ٩٦

آپ ﷺ مقابلہ کیجیے برائی کا اچھائی کے ساتھ ہم خوب جانتے ہیں ان باتوں کو جو یہ لوگ بنا رہے ہیں

Bayan-ul-Quran

23:97
وَقُل رَّبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَٰتِ ٱلشَّيَـٰطِينِ٩٧

اور کہیے کہ اے میرے رب ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیاطین کی چھوت سے

Bayan-ul-Quran

23:98
وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَن يَحْضُرُونِ٩٨

اور اے میرے رب ! میں تیری پناہ طلب کرتا ہوں اس سے کہ وہ میرے پاس آئیں

Bayan-ul-Quran

23:99
حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءَ أَحَدَهُمُ ٱلْمَوْتُ قَالَ رَبِّ ٱرْجِعُونِ٩٩

یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کی موت سر پر آن کھڑی ہوگی تو وہ کہے گا : پروردگار ! مجھے ذرا واپس بھیج دے

Bayan-ul-Quran

23:100
لَعَلِّىٓ أَعْمَلُ صَـٰلِحًا فِيمَا تَرَكْتُ ۚ كَلَّآ ۚ إِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَآئِلُهَا ۖ وَمِن وَرَآئِهِم بَرْزَخٌ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ١٠٠

تا کہ جو کچھ میں چھوڑ کر آیا ہوں اس میں نیک کام کروں۔ ہرگز نہیں یہ محض ایک بات ہے جو وہ کہے گا اور اب ان کے پیچھے ایک برزخ حائل ہے اس دن تک جب وہ اٹھائے جائیں گے

Bayan-ul-Quran

23:101
فَإِذَا نُفِخَ فِى ٱلصُّورِ فَلَآ أَنسَابَ بَيْنَهُمْ يَوْمَئِذٍ وَلَا يَتَسَآءَلُونَ١٠١

پھر جب صور میں پھونک ماری جائے گی تو اس دن ان میں کوئی نسبی تعلق نہیں رہے گا اور نہ ہی وہ ایک دوسرے کو پوچھیں گے

Bayan-ul-Quran

23:102
فَمَن ثَقُلَتْ مَوَٰزِينُهُۥ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْمُفْلِحُونَ١٠٢

تو جن کے (نیک اعمال کے) پلڑے بھاری ہوں گے تو وہی فلاح پانے والے ہوں گے

Bayan-ul-Quran

23:103
وَمَنْ خَفَّتْ مَوَٰزِينُهُۥ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ خَسِرُوٓا۟ أَنفُسَهُمْ فِى جَهَنَّمَ خَـٰلِدُونَ١٠٣

اور جن کے (نیک اعمال کے) پلڑے ہلکے ہوں گے تو وہی ہوں گے جنہوں نے خود کو ہلاکت میں ڈالا وہ جہنم میں رہیں گے ہمیشہ ہمیش

Bayan-ul-Quran

23:104
تَلْفَحُ وُجُوهَهُمُ ٱلنَّارُ وَهُمْ فِيهَا كَـٰلِحُونَ١٠٤

آگ ان کے چہروں کو جھلسا دے گی اور وہ اس کے اندر بدشکل ہوجائیں گے

Bayan-ul-Quran

23:105
أَلَمْ تَكُنْ ءَايَـٰتِى تُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ فَكُنتُم بِهَا تُكَذِّبُونَ١٠٥

(ان سے کہا جائے گا) کیا میری آیات تمہیں پڑھ کر نہیں سنائی جاتی تھیں تو تم ان کو جھٹلایا کرتے تھے

Bayan-ul-Quran

23:106
قَالُوا۟ رَبَّنَا غَلَبَتْ عَلَيْنَا شِقْوَتُنَا وَكُنَّا قَوْمًا ضَآلِّينَ١٠٦

وہ کہیں گے : اے ہمارے پروردگار ! ہماری بدبختی ہم پر غالب آگئی تھی اور (ہم تسلیم کرتے ہیں کہ) ہم گمراہ لوگ تھے

Bayan-ul-Quran

23:107
رَبَّنَآ أَخْرِجْنَا مِنْهَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَـٰلِمُونَ١٠٧

اے ہمارے پروردگار ! (ایک بار) ہمیں یہاں سے نکال دے اگر ہم دوبارہ یہی کریں تو پھر ہم واقعی ظالم ہوں گے

Bayan-ul-Quran

23:108
قَالَ ٱخْسَـُٔوا۟ فِيهَا وَلَا تُكَلِّمُونِ١٠٨

اللہ فرمائے گا : اب تم ذلیل و خوار ہو کر اسی میں پڑے رہو اور مجھ سے بات نہ کرو

Bayan-ul-Quran

23:109
إِنَّهُۥ كَانَ فَرِيقٌ مِّنْ عِبَادِى يَقُولُونَ رَبَّنَآ ءَامَنَّا فَٱغْفِرْ لَنَا وَٱرْحَمْنَا وَأَنتَ خَيْرُ ٱلرَّٰحِمِينَ١٠٩

یقیناً میرے بندوں میں کچھ وہ لوگ بھی تھے جو کہا کرتے تھے کہ اے ہمارے پروردگار ! ہم ایمان لے آئے ہیں بسُ تو ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما اور تو تمام رحم کرنے والوں سے بہتررحم فرمانے والا ہے

Bayan-ul-Quran

23:110
فَٱتَّخَذْتُمُوهُمْ سِخْرِيًّا حَتَّىٰٓ أَنسَوْكُمْ ذِكْرِى وَكُنتُم مِّنْهُمْ تَضْحَكُونَ١١٠

تو تم نے ان کا مذاق اڑایا تھا یہاں تک کہ ان لوگوں (کا تمسخر اڑانے کی مصروفیت) نے تمہیں میرا ذکر بھلادیا اور تم ان پر ہنستے ہی رہتے

Bayan-ul-Quran

23:111
إِنِّى جَزَيْتُهُمُ ٱلْيَوْمَ بِمَا صَبَرُوٓا۟ أَنَّهُمْ هُمُ ٱلْفَآئِزُونَ١١١

آج میں نے ان کو بدلہ دیا ہے ان کے صبر کے طفیل کہ آج یقیناً وہی کامیاب ہیں

Bayan-ul-Quran

23:112
قَـٰلَ كَمْ لَبِثْتُمْ فِى ٱلْأَرْضِ عَدَدَ سِنِينَ١١٢

(پھر) وہ ان سے پوچھے گا کہ تم لوگ کتنا عرصہ زمین میں رہے ہو سالوں کی گنتی میں

Bayan-ul-Quran

23:113
قَالُوا۟ لَبِثْنَا يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ فَسْـَٔلِ ٱلْعَآدِّينَ١١٣

وہ کہیں گے کہ ہم تو رہے ہیں (وہاں) بس ایک دن یا دن کا کچھ حصہ تو آپ پوچھ لیں حساب کتاب والوں سے

Bayan-ul-Quran

23:114
قَـٰلَ إِن لَّبِثْتُمْ إِلَّا قَلِيلًا ۖ لَّوْ أَنَّكُمْ كُنتُمْ تَعْلَمُونَ١١٤

اللہ فرمائے گا کہ (واقعتا) تم لوگ نہیں رہے ہو مگر بہت تھوڑا ہی عرصہ کاش کہ تم لوگ جانتے ہوتے

Bayan-ul-Quran

23:115
أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَـٰكُمْ عَبَثًا وَأَنَّكُمْ إِلَيْنَا لَا تُرْجَعُونَ١١٥

کیا تم نے سمجھا تھا کہ ہم نے تمہیں بیکار پیدا کیا تھا اور یہ کہ تم ہماری طرف لوٹائے نہیں جاؤ گے

Bayan-ul-Quran

23:116
فَتَعَـٰلَى ٱللَّهُ ٱلْمَلِكُ ٱلْحَقُّ ۖ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ ٱلْعَرْشِ ٱلْكَرِيمِ١١٦

تو بہت بلند وبالا ہے اللہ جو حقیقی بادشاہ ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ بہتّ عزت والے عرش کا مالک ہے

Bayan-ul-Quran

23:117
وَمَن يَدْعُ مَعَ ٱللَّهِ إِلَـٰهًا ءَاخَرَ لَا بُرْهَـٰنَ لَهُۥ بِهِۦ فَإِنَّمَا حِسَابُهُۥ عِندَ رَبِّهِۦٓ ۚ إِنَّهُۥ لَا يُفْلِحُ ٱلْكَـٰفِرُونَ١١٧

اور جو کوئی پکارے اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو جس کے بارے میں اس کے پاس کوئی دلیل موجود نہیں ہے تو اس کا حساب اس کے رب کے پاس ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ ایسے کافر فلاح نہیں پائیں گے

Bayan-ul-Quran

23:118
وَقُل رَّبِّ ٱغْفِرْ وَٱرْحَمْ وَأَنتَ خَيْرُ ٱلرَّٰحِمِينَ١١٨

اور دعا کیجیے کہ پروردگار ! ُ تو ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما اورُ تو تمام رحم کرنے والوں میں سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے

Bayan-ul-Quran

پچھلی سورہ

22. Al-Hajj

الْمُؤْمِنُونَ

سورہ المؤمنون کا اختتام · 118 آیات

اگلی سورہ

24. An-Nur

Build a steady Quran habit

Save your place, set a reading goal, and return to the next chapter without losing momentum.

Set a reading goal