QuranPilotQuranPilot
الْمُؤْمِنُونَ

23. سورہ المؤمنون

سورہ المؤمنون اردو ترجمہ، تفسیر، آڈیو تلاوت، لفظ بہ لفظ معنی اور تلفظ کے ساتھ پڑھیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

In the Name of Allah—the Most Compassionate, Most Merciful

23:1
قَدْ أَفْلَحَ ٱلْمُؤْمِنُونَ١

کام نکال لے گئے اہل ایمان

Bayan-ul-Quran

23:2
ٱلَّذِينَ هُمْ فِى صَلَاتِهِمْ خَـٰشِعُونَ٢

وہ جو اپنی نمازوں میں خشوع اختیار کرنے والے ہیں

Bayan-ul-Quran

23:3
وَٱلَّذِينَ هُمْ عَنِ ٱللَّغْوِ مُعْرِضُونَ٣

اور جو لغو باتوں سے اعراض کرنے والے ہیں

Bayan-ul-Quran

23:4
وَٱلَّذِينَ هُمْ لِلزَّكَوٰةِ فَـٰعِلُونَ٤

اور وہ جو ہر دم اپنے تزکیے کی طرف متوجہ رہنے والے ہیں

Bayan-ul-Quran

23:5
وَٱلَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَـٰفِظُونَ٥

اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں

Bayan-ul-Quran

23:6
إِلَّا عَلَىٰٓ أَزْوَٰجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَـٰنُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ٦

سوائے اپنی بیویوں یا اپنی لونڈیوں کے تو ایسے لوگوں پر کوئی ملامت نہیں

Bayan-ul-Quran

23:7
فَمَنِ ٱبْتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٰلِكَ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْعَادُونَ٧

تو جو کوئی بھی اس کے علاوہ کچھ چاہے گا تو ایسے لوگ ہی حد سے بڑھنے والے ہیں

Bayan-ul-Quran

23:8
وَٱلَّذِينَ هُمْ لِأَمَـٰنَـٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَٰعُونَ٨

اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی حفاظت کرنے والے ہیں

Bayan-ul-Quran

23:9
وَٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَوَٰتِهِمْ يُحَافِظُونَ٩

اور وہ جو اپنی نمازوں کی پوری محافظت کرتے ہیں

Bayan-ul-Quran

23:10
أُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْوَٰرِثُونَ١٠

یہی لوگ ہیں جو وارث ہوں گے

Bayan-ul-Quran

23:11
ٱلَّذِينَ يَرِثُونَ ٱلْفِرْدَوْسَ هُمْ فِيهَا خَـٰلِدُونَ١١

وہ وارث ہوں گے ٹھنڈی چھاؤں والے باغات کے اس میں وہ ہمیشہ ہمیش رہیں گے (اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا اجْعَلْنَا مِنْھُمْ ! اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا اجْعَلْنَا مِنْھُمْ ! !)

Bayan-ul-Quran

23:12
وَلَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَـٰنَ مِن سُلَـٰلَةٍ مِّن طِينٍ١٢

ہم نے پیدا کیا انسان کو مٹیّ کے خلاصی سے

Bayan-ul-Quran

23:13
ثُمَّ جَعَلْنَـٰهُ نُطْفَةً فِى قَرَارٍ مَّكِينٍ١٣

پھر ہم نے اسے بوند کی شکل میں ایک محفوظ ٹھکانے میں رکھا

Bayan-ul-Quran

23:14
ثُمَّ خَلَقْنَا ٱلنُّطْفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقْنَا ٱلْعَلَقَةَ مُضْغَةً فَخَلَقْنَا ٱلْمُضْغَةَ عِظَـٰمًا فَكَسَوْنَا ٱلْعِظَـٰمَ لَحْمًا ثُمَّ أَنشَأْنَـٰهُ خَلْقًا ءَاخَرَ ۚ فَتَبَارَكَ ٱللَّهُ أَحْسَنُ ٱلْخَـٰلِقِينَ١٤

پھر ہم نے اس نطفہ کو علقہ کی شکل دے دی پھر علقہ کو ہم نے گوشت کا لوتھڑا بنا دیا پس ہم نے گوشت کے اس لوتھڑے کے اندر ہڈیاں پیدا کیں پھر ہڈیوں پر گوشت چڑھایا پھر ہم نے اسے ایک اور ہی تخلیق پر اٹھا دیا پس بڑا بابرکت ہے اللہ تمام تخلیق کرنے والوں میں بہترین تخلیق کرنے و الا

Bayan-ul-Quran

23:15
ثُمَّ إِنَّكُم بَعْدَ ذَٰلِكَ لَمَيِّتُونَ١٥

پھر اس کے بعد تم لوگ یقینامرنے والے ہو

Bayan-ul-Quran

23:16
ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ تُبْعَثُونَ١٦

پھر قیامت کے دن تم لوگ یقیناً اٹھا دیے جاؤ گے

Bayan-ul-Quran

23:17
وَلَقَدْ خَلَقْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعَ طَرَآئِقَ وَمَا كُنَّا عَنِ ٱلْخَلْقِ غَـٰفِلِينَ١٧

اور ہم نے تمہارے اوپر سات راستے بنائے ہیں اور ہم اپنی مخلوق سے غافل نہیں ہیں

Bayan-ul-Quran

23:18
وَأَنزَلْنَا مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءًۢ بِقَدَرٍ فَأَسْكَنَّـٰهُ فِى ٱلْأَرْضِ ۖ وَإِنَّا عَلَىٰ ذَهَابٍۭ بِهِۦ لَقَـٰدِرُونَ١٨

اور ہم نے آسمان سے پانی اتارا ایک اندازے کے مطابق تو اسے ہم نے زمین میں ٹھہرا دیا اور ہم اس کو واپس لے جانے پر بھی قادر ہیں

Bayan-ul-Quran

23:19
فَأَنشَأْنَا لَكُم بِهِۦ جَنَّـٰتٍ مِّن نَّخِيلٍ وَأَعْنَـٰبٍ لَّكُمْ فِيهَا فَوَٰكِهُ كَثِيرَةٌ وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ١٩

تو ہم نے اس سے پیدا کیے تمہارے لیے کھجوروں اور انگوروں کے باغات ان میں تمہارے لیے بہت سے پھل ہیں اور ان میں سے تم کھاتے ہو

Bayan-ul-Quran

23:20
وَشَجَرَةً تَخْرُجُ مِن طُورِ سَيْنَآءَ تَنۢبُتُ بِٱلدُّهْنِ وَصِبْغٍ لِّلْـَٔاكِلِينَ٢٠

اور وہ درخت بھی (ہم نے پیدا کیا) جو سینا پہاڑ سے نکلتا ہے وہ تیل بھی لے کر اگتا ہے اور کھانے والوں کے لیے سالن بھی

Bayan-ul-Quran

23:21
وَإِنَّ لَكُمْ فِى ٱلْأَنْعَـٰمِ لَعِبْرَةً ۖ نُّسْقِيكُم مِّمَّا فِى بُطُونِهَا وَلَكُمْ فِيهَا مَنَـٰفِعُ كَثِيرَةٌ وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ٢١

اور یقیناً تمہارے لیے ان چوپایوں میں بھی عبرت کا سامان ہے ہم پلاتے ہیں تمہیں اس میں سے جو ان کے پیٹوں میں ہے اور تمہارے لیے ان میں بہت سے فوائد ہیں اور ان میں سے بعض کو تم کھاتے بھی ہو

Bayan-ul-Quran

23:22
وَعَلَيْهَا وَعَلَى ٱلْفُلْكِ تُحْمَلُونَ٢٢

اور ان (چوپایوں) پر اور کشتیوں پر بھی تم سوار کیے جاتے ہو

Bayan-ul-Quran

23:23
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوْمِهِۦ فَقَالَ يَـٰقَوْمِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَـٰهٍ غَيْرُهُۥٓ ۖ أَفَلَا تَتَّقُونَ٢٣

اور ہم نے بھیجا نوح ؑ کو اس کی قوم کی طرف تو اس نے کہا کہ اے میری قوم کے لوگو ! اللہ کی بندگی کرو تمہارا کوئی الٰہ نہیں ہے اس کے سوا تو کیا تم (اس کے غضب سے) ڈرتے نہیں ہو

Bayan-ul-Quran

23:24
فَقَالَ ٱلْمَلَؤُا۟ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِن قَوْمِهِۦ مَا هَـٰذَآ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ يُرِيدُ أَن يَتَفَضَّلَ عَلَيْكُمْ وَلَوْ شَآءَ ٱللَّهُ لَأَنزَلَ مَلَـٰٓئِكَةً مَّا سَمِعْنَا بِهَـٰذَا فِىٓ ءَابَآئِنَا ٱلْأَوَّلِينَ٢٤

تو کہا اس ؑ کی قوم کے ان سرداروں نے جنہوں نے کفر کی روش اختیار کی تھی یہ کچھ بھی نہیں مگر تمہاری طرح کا ایک بشر یہ تمہارے اوپر اپنی فوقیت چاہتا ہے اور اگر اللہ چاہتا تو فرشتوں کو بھیج دیتا ہم نے اس طرح کوئی بات اپنے پہلے آباء و اَجداد میں نہیں سنی

Bayan-ul-Quran

23:25
إِنْ هُوَ إِلَّا رَجُلٌۢ بِهِۦ جِنَّةٌ فَتَرَبَّصُوا۟ بِهِۦ حَتَّىٰ حِينٍ٢٥

یہ تو بس ایک ایسا شخص ہے جس کو کچھ جنون لاحق ہوگیا ہے چناچہ تم لوگ انتظار کرو اس (کے انجام) کا کچھ وقت کے لیے

Bayan-ul-Quran

23:26
قَالَ رَبِّ ٱنصُرْنِى بِمَا كَذَّبُونِ٢٦

نوح ؑ نے عرض کیا : اے میرے پروردگار ! تو میری مدد فرما اس پر کہ انہوں نے مجھے جھٹلادیا ہے

Bayan-ul-Quran

23:27
فَأَوْحَيْنَآ إِلَيْهِ أَنِ ٱصْنَعِ ٱلْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَوَحْيِنَا فَإِذَا جَآءَ أَمْرُنَا وَفَارَ ٱلتَّنُّورُ ۙ فَٱسْلُكْ فِيهَا مِن كُلٍّ زَوْجَيْنِ ٱثْنَيْنِ وَأَهْلَكَ إِلَّا مَن سَبَقَ عَلَيْهِ ٱلْقَوْلُ مِنْهُمْ ۖ وَلَا تُخَـٰطِبْنِى فِى ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓا۟ ۖ إِنَّهُم مُّغْرَقُونَ٢٧

تو ہم نے اس کی طرف وحی کی کہ ہماری نگرانی اور وحی کی ہدایات کے مطابق ایک کشتی بنائیے پھر جب ہمارا حکم آن پہنچے اور تنور ابل پڑے تو اس میں رکھ لینا تمام مخلوق میں سے جوڑے اور اپنے گھر والوں کو بھی (سوار کرا لینا) سوائے ان کے جن کے بارے میں ان میں سے پہلے ہی بات طے ہوچکی ہے اور مجھ سے ان لوگوں کے بارے میں کوئی بات نہ کرنا جنہوں نے شرک کیا یقیناً وہ سب غرق کردیے جائیں گے

Bayan-ul-Quran

23:28
فَإِذَا ٱسْتَوَيْتَ أَنتَ وَمَن مَّعَكَ عَلَى ٱلْفُلْكِ فَقُلِ ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ ٱلَّذِى نَجَّىٰنَا مِنَ ٱلْقَوْمِ ٱلظَّـٰلِمِينَ٢٨

پھر جب تم اور تمہارے سب ساتھی کشتی میں بیٹھ جائیں تو کہناکہُ کل شکر اس اللہ کا ہے جس نے ہمیں ظالم قوم سے نجات دی

Bayan-ul-Quran

23:29
وَقُل رَّبِّ أَنزِلْنِى مُنزَلًا مُّبَارَكًا وَأَنتَ خَيْرُ ٱلْمُنزِلِينَ٢٩

اور دعا کرنا کہ اے میرے پروردگار ! مجھے اتاریو برکت والا اتارنا اور یقیناً تو ہی ہے بہترین اتارنے والا

Bayan-ul-Quran

23:30
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَـٰتٍ وَإِن كُنَّا لَمُبْتَلِينَ٣٠

یقیناً اس میں بڑی نشانیاں ہیں اور یقیناً ہم آزمانے والے ہیں

Bayan-ul-Quran

23:31
ثُمَّ أَنشَأْنَا مِنۢ بَعْدِهِمْ قَرْنًا ءَاخَرِينَ٣١

پھر ان کے بعد ہم نے ایک اور نسل کو اٹھایا

Bayan-ul-Quran

23:32
فَأَرْسَلْنَا فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُمْ أَنِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَـٰهٍ غَيْرُهُۥٓ ۖ أَفَلَا تَتَّقُونَ٣٢

پس ان میں بھی ہم نے ایک رسول ؑ بھیجا انہی میں سے (اُس ؑ نے بھی یہی کہا) کہ بندگی کرو اللہ کی اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں تو کیا تم لوگ ڈرتے نہیں ہو

Bayan-ul-Quran

23:33
وَقَالَ ٱلْمَلَأُ مِن قَوْمِهِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَكَذَّبُوا۟ بِلِقَآءِ ٱلْـَٔاخِرَةِ وَأَتْرَفْنَـٰهُمْ فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا مَا هَـٰذَآ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ يَأْكُلُ مِمَّا تَأْكُلُونَ مِنْهُ وَيَشْرَبُ مِمَّا تَشْرَبُونَ٣٣

اور کہا اس ؑ کی قوم کے ان سرداروں نے جنہوں نے کفر کیا تھا اور آخرت کی ملاقات کا انکار کیا تھا اور جنہیں ہم نے آسودگی عطا کی تھی دنیا کی زندگی میں یہ کچھ بھی نہیں مگر تمہاری طرح کا ایک بشر وہی کچھ کھاتا ہے جو تم کھاتے ہو اور وہی کچھ پیتا ہے جو تم پیتے ہو

Bayan-ul-Quran

23:34
وَلَئِنْ أَطَعْتُم بَشَرًا مِّثْلَكُمْ إِنَّكُمْ إِذًا لَّخَـٰسِرُونَ٣٤

اور اگر تم لوگ اپنے ہی جیسے ایک انسان کی اطاعت کرو گے تب تو تم بڑا نقصان اٹھانے والے ہوجاؤ گے

Bayan-ul-Quran

23:35
أَيَعِدُكُمْ أَنَّكُمْ إِذَا مِتُّمْ وَكُنتُمْ تُرَابًا وَعِظَـٰمًا أَنَّكُم مُّخْرَجُونَ٣٥

کیا وہ تم سے یہ وعدہ کرتا ہے کہ جب تم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجاؤ گے تو تم (پھر سے) نکال لیے جاؤگے

Bayan-ul-Quran

23:36
۞ هَيْهَاتَ هَيْهَاتَ لِمَا تُوعَدُونَ٣٦

ناممکن ! بالکل ناممکن ہے یہ بات جس کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے

Bayan-ul-Quran

23:37
إِنْ هِىَ إِلَّا حَيَاتُنَا ٱلدُّنْيَا نَمُوتُ وَنَحْيَا وَمَا نَحْنُ بِمَبْعُوثِينَ٣٧

یہ کچھ نہیں ہے مگر بس ہماری دنیا کی زندگی (ہی اصل زندگی) ہے ہم خود ہی مرتے ہیں اور خود ہی زندہ رہتے ہیں اور ہم (دوبارہ) اٹھائے جانے والے نہیں ہیں

Bayan-ul-Quran

23:38
إِنْ هُوَ إِلَّا رَجُلٌ ٱفْتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبًا وَمَا نَحْنُ لَهُۥ بِمُؤْمِنِينَ٣٨

یہ نہیں ہے مگر ایک ایسا شخص جس نے جھوٹ باندھا ہے اللہ پر اور ہم اس کی بات ماننے والے نہیں ہیں

Bayan-ul-Quran

23:39
قَالَ رَبِّ ٱنصُرْنِى بِمَا كَذَّبُونِ٣٩

اس (رسول (ؑ) نے کہا : پروردگار ! تو میری مدد فرما اس تکذیب کے مقابلے میں جو انہوں نے میری کی ہے

Bayan-ul-Quran

23:40
قَالَ عَمَّا قَلِيلٍ لَّيُصْبِحُنَّ نَـٰدِمِينَ٤٠

اللہ نے فرمایا کہ کچھ ہی دیر میں یہ لازماً ہوجائیں گے پچھتانے والے

Bayan-ul-Quran