QuranPilotQuranPilot
الِانْشِقَاقُ

84. سورہ الانشقاق

سورہ الانشقاق اردو ترجمہ، تفسیر، آڈیو تلاوت، لفظ بہ لفظ معنی اور تلفظ کے ساتھ پڑھیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

In the Name of Allah—the Most Compassionate, Most Merciful

84:1
إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنشَقَّتْ١

جب آسمان پھٹ جائے گا۔

Bayan-ul-Quran

84:2
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ٢

اور اپنے رب کے حکم کی تعمیل کرے گا اور اسے یہی زیب دیتا ہے۔

Bayan-ul-Quran

84:3
وَإِذَا ٱلْأَرْضُ مُدَّتْ٣

اور جب زمین کو پھیلا دیا جائے گا۔

Bayan-ul-Quran

84:4
وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ٤

اور وہ نکال باہر کرے گی جو کچھ اس کے اندر تھا اور خالی ہوجائے گی۔

Bayan-ul-Quran

84:5
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ٥

اور وہ بھی اپنے رب کے حکم کی تعمیل کرے گی اور اسے یہی زیب دیتا ہے۔

Bayan-ul-Quran

84:6
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْإِنسَـٰنُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَـٰقِيهِ٦

اے انسان ! تو مشقت پر مشقت برداشت کرتے جا رہا ہے اپنے رب کی طرف پھر تو اس سے ملنے والا ہے۔

Bayan-ul-Quran

84:7
فَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَـٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ٧

تو جس کو دیا جائے گا اس کا اعمال نامہ داہنے ہاتھ میں۔

Bayan-ul-Quran

84:8
فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا٨

تو اس سے لیا جائے گا بہت ہی آسان حساب۔

Bayan-ul-Quran

84:9
وَيَنقَلِبُ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًا٩

اور وہ لوٹے گا اپنے گھر والوں کی طرف شاداں وفرحاں۔

Bayan-ul-Quran

84:10
وَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَـٰبَهُۥ وَرَآءَ ظَهْرِهِۦ١٠

اور جس کو دیا جائے گا اس کا اعمالنامہ اس کی پیٹھ کے پیچھے سے۔

Bayan-ul-Quran

84:11
فَسَوْفَ يَدْعُوا۟ ثُبُورًا١١

تو اب وہ موت کی طلب کرے گا۔

Bayan-ul-Quran

84:12
وَيَصْلَىٰ سَعِيرًا١٢

لیکن وہ داخل ہوگا جہنم میں۔

Bayan-ul-Quran

84:13
إِنَّهُۥ كَانَ فِىٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًا١٣

یقینا (دنیا میں) وہ اپنے اہل و عیال میں بہت خوش و خرم تھا۔

Bayan-ul-Quran

84:14
إِنَّهُۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ١٤

اسے گمان ہوگیا تھا کہ کبھی لوٹ کر نہیں آنا ہے۔

Bayan-ul-Quran

84:15
بَلَىٰٓ إِنَّ رَبَّهُۥ كَانَ بِهِۦ بَصِيرًا١٥

کیوں نہیں ! یقینا اس کا رب تو اسے خوب دیکھ رہا تھا۔

Bayan-ul-Quran

84:16
فَلَآ أُقْسِمُ بِٱلشَّفَقِ١٦

تو نہیں مجھے قسم ہے شام کی سرخی کی۔

Bayan-ul-Quran

84:17
وَٱلَّيْلِ وَمَا وَسَقَ١٧

اور رات کی اور ان چیزوں کی جن کو وہ سمیٹے ہوئے ہے۔

Bayan-ul-Quran

84:18
وَٱلْقَمَرِ إِذَا ٱتَّسَقَ١٨

اور چاند کی جب وہ پورا ہوجاتا ہے۔

Bayan-ul-Quran

84:19
لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍ١٩

(اسی طرح) تم لازماً چڑھو گے درجہ بدرجہ۔

Bayan-ul-Quran

84:20
فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ٢٠

تو انہیں کیا ہوگیا ہے کہ یہ ایمان نہیں لاتے ؟

Bayan-ul-Quran

84:21
وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ ٱلْقُرْءَانُ لَا يَسْجُدُونَ ۩٢١

اور جب انہیں قرآن پڑھ کر سنایا جاتا ہے تو یہ سجدہ نہیں کرتے ؟

Bayan-ul-Quran

84:22
بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ يُكَذِّبُونَ٢٢

بلکہ یہ کافر تو جھٹلا رہے ہیں۔

Bayan-ul-Quran

84:23
وَٱللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ٢٣

اور اللہ کو خوب معلوم ہے کہ یہ لوگ (اپنے اندر) کیا بھرے ہوئے ہیں۔

Bayan-ul-Quran

84:24
فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ٢٤

تو (اے نبی ﷺ !) ان کو بشارت دے دیجیے دردناک عذاب کی۔

Bayan-ul-Quran

84:25
إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍۭ٢٥

البتہ جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے ان کے لیے کبھی نہ ختم ہونے والا اجر ہے۔

Bayan-ul-Quran

پچھلی سورہ

83. Al-Mutaffifin

الِانْشِقَاقُ

سورہ الانشقاق کا اختتام · 25 آیات

اگلی سورہ

85. Al-Buruj

Build a steady Quran habit

Save your place, set a reading goal, and return to the next chapter without losing momentum.

Set a reading goal