QuranPilotQuranPilot
الْهُمَزَةُ

104. سورہ الہمزہ

سورہ الہمزہ اردو ترجمہ، تفسیر، آڈیو تلاوت، لفظ بہ لفظ معنی اور تلفظ کے ساتھ پڑھیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

In the Name of Allah—the Most Compassionate, Most Merciful

104:1
وَيْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةٍ١

بڑی خرابی ہے ہر اس شخص کے لیے جو لوگوں کے عیب ُ چنتا رہتا ہے اور طعنے دیتا رہتا ہے۔

Bayan-ul-Quran

104:2
ٱلَّذِى جَمَعَ مَالًا وَعَدَّدَهُۥ٢

جو مال جمع کرتا رہا اور اس کو گنتا رہا۔

Bayan-ul-Quran

104:3
يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُۥٓ أَخْلَدَهُۥ٣

وہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اسے ہمیشہ باقی رکھے گا۔

Bayan-ul-Quran

104:4
كَلَّا ۖ لَيُنۢبَذَنَّ فِى ٱلْحُطَمَةِ٤

ہرگز نہیں وہ تو یقینا جھونک دیا جائے گا حطمہ میں۔

Bayan-ul-Quran

104:5
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْحُطَمَةُ٥

اور کیا تم جانتے ہو وہ حطمہ کیا ہے ؟

Bayan-ul-Quran

104:6
نَارُ ٱللَّهِ ٱلْمُوقَدَةُ٦

وہ آگ ہے اللہ کی بھڑکائی ہوئی۔

Bayan-ul-Quran

104:7
ٱلَّتِى تَطَّلِعُ عَلَى ٱلْأَفْـِٔدَةِ٧

جو دلوں کے اوپر جا چڑھے گی۔

Bayan-ul-Quran

104:8
إِنَّهَا عَلَيْهِم مُّؤْصَدَةٌ٨

بیشک وہ (آگ) ان پر بند کردی جائے گی۔

Bayan-ul-Quran

104:9
فِى عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍۭ٩

بڑے اونچے اونچے لمبے ستونوں میں۔

Bayan-ul-Quran

پچھلی سورہ

103. Al-'Asr

الْهُمَزَةُ

سورہ الہمزہ کا اختتام · 9 آیات

اگلی سورہ

105. Al-Fil

Build a steady Quran habit

Save your place, set a reading goal, and return to the next chapter without losing momentum.

Set a reading goal