QuranPilotQuranPilot
الْفَاتِحَةُ

1. سورہ الفاتحہ

سورہ الفاتحہ اردو ترجمہ، تفسیر، آڈیو تلاوت، لفظ بہ لفظ معنی اور تلفظ کے ساتھ پڑھیں۔

1:1
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ١

اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے

Bayan-ul-Quran

1:2
ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ٢

کل شکر اور کل ثنا اللہ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار اور مالک ہے۔

Bayan-ul-Quran

1:3
ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ٣

بہت رحم فرمانے والا نہایت مہربان ہے

Bayan-ul-Quran

1:4
مَـٰلِكِ يَوْمِ ٱلدِّينِ٤

جزا و سزا کے دن کا مالک و مختار ہے۔

Bayan-ul-Quran

1:5
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ٥

ہم صرف تیری ہی بندگی کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے اور ہم صرف تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں اور چاہتے رہیں گے۔

Bayan-ul-Quran

1:6
ٱهْدِنَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلْمُسْتَقِيمَ٦

(اے رب ہمارے !) ہمیں ہدایت بخش سیدھی راہ کی۔

Bayan-ul-Quran

1:7
صِرَٰطَ ٱلَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ ٱلْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا ٱلضَّآلِّينَ٧

راہ ان لوگوں کی جن پر تیرا انعام ہوا جو نہ تو مغضوب ہوئے اور نہ گمراہ۔

Bayan-ul-Quran