31. سورہ لقمان
سورہ لقمان اردو ترجمہ، تفسیر، آڈیو تلاوت، لفظ بہ لفظ معنی اور تلفظ کے ساتھ پڑھیں۔
In the Name of Allah—the Most Compassionate, Most Merciful
الۗمّۗ
— Bayan-ul-Quran
یہ حکمت بھری کتاب کی آیات ہیں
— Bayan-ul-Quran
ہدایت اور رحمت محسنین کے حق میں
— Bayan-ul-Quran
جو نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور آخرت پر یہی لوگ پختہ یقین رکھتے ہیں
— Bayan-ul-Quran
یہی لوگ اپنے رب کی طرف سے ہدایت پر ہیں اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں
— Bayan-ul-Quran
اور لوگوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو کھیل تماشے کی چیزیں خریدتے ہیں تاکہ گمراہ کریں (لوگوں کو) اللہ کے راستے سے بغیر علم کے اور اس کو ہنسی بنا لیں یہ وہ لوگ ہیں جن کے لیے اہانت آمیز عذاب ہے
— Bayan-ul-Quran
جب اسے سنائی جاتی ہیں ہماری آیات تو وہ پیٹھ موڑ کر چل دیتا ہے استکبار کرتے ہوئے جیسے کہ اس نے انہیں سنا ہی نہیں گویا اس کے کانوں میں بوجھ ہے تو (اے نبی ﷺ !) آپ اس شخص کو دردناک عذاب کی بشارت دے دیجیے
— Bayan-ul-Quran
یقیناً وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک اعمال کیے ان کے لیے نعمتوں بھرے باغات ہیں
— Bayan-ul-Quran
وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے۔ یہ اللہ کا وعدہ ہے جو سچا ہے۔ اور وہ زبردست ہے حکمت والا
— Bayan-ul-Quran
اس نے آسمانوں کو تخلیق کیا بغیر ایسے ستونوں کے کہ جنہیں تم دیکھ سکو اور اس نے زمین میں لنگر ڈال دیے تاکہ وہ تمہیں لے کر ایک طرف لڑھک نہ جائے اور اس میں ہر طرح کے جانور پھیلا دیے اور ہم نے آسمان سے پانی اتارا پھر اگائے اس میں ہر طرح کے (نباتات کے) خوبصورت جوڑے
— Bayan-ul-Quran
یہ تو ہے اللہ کی تخلیق اب تم مجھے دکھاؤ کہ انہوں نے کیا پیدا کیا ہے جو اس کے سوا (تمہارے معبود) ہیں بلکہ یہ ظالم کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں
— Bayan-ul-Quran
اور ہم نے لقمان کو دانائی عطا کی تھی کہ اللہ کا شکر ادا کرو اور جو کوئی بھی شکر کرتا ہے تو وہ شکر کرتا ہے اپنے ہی بھلے کے لیے اور جو کوئی نا شکری کرتا ہے تو اللہ بےنیاز ہے اور وہ اپنی ذات میں خود محمود ہے
— Bayan-ul-Quran
اور جب کہا لقمان نے اپنے بیٹے سے جبکہ وہ اسے نصیحت کر رہا تھا اے میرے بیٹے ! اللہ کے ساتھ شرک مت کرنا۔ یقیناً شرک بہت بڑا ظلم ہے
— Bayan-ul-Quran
اور ہم نے وصیت کی انسان کو اس کے والدین کے بارے میں اس کو اٹھائے رکھا اس کی ماں نے (اپنے پیٹ میں) کمزوری پر کمزوری جھیل کر اور اس کا دودھ چھڑانا ہوا دو سال میں کہ تم شکر کرو میرا اور اپنے والدین کا اور میری ہی طرف تمہارا لوٹنا ہوگا
— Bayan-ul-Quran
اور اگر وہ تم پر دباؤڈالیں کہ تم میرے ساتھ شریک کرو اس چیز کو جس کا تمہارے پاس کوئی علم نہیں تو ان کا کہنا مت مانو اور دنیا میں ان کے ساتھ رہو بہتر انداز میں اور پیروی کرو اس شخص کی جو میری طرف رخ کرچکا ہے پھر میری ہی طرف تمہارا لوٹنا ہے پھر میں تمہیں جتلا دوں گا جو کچھ تم کرتے رہے تھے
— Bayan-ul-Quran
اے میرے بچے ! اگر وہ (کوئی اچھا یا برا عمل) رائی کے دانے کے برابر بھی ہو پھر وہ ہو کسی چٹان میں یا آسمانوں میں یا زمین کے اندر اسے اللہ لے آئے گا یقیناً اللہ بہت باریک بین ہرچیز کی خبر رکھنے والا ہے
— Bayan-ul-Quran
اے میرے بچے ! نماز قائم کرو اور نیکی کا حکم دو اور برائی سے روکو اور جو بھی تکلیف تمہیں پہنچے اس پر صبر کرو یقیناً یہ ہمت کے کاموں میں سے ہے
— Bayan-ul-Quran
اور اپنے گالوں کو پھلا کر مت رکھو لوگوں کے سامنے اور زمین میں اکڑ کر مت چلو یقیناً اللہ ہر شیخی خورے تکبر کرنے والے کو پسند نہیں کرتا
— Bayan-ul-Quran
اور اپنی چال میں میانہ روی اختیار کرو اور اپنی آواز کو پست رکھو یقیناً سب سے ناپسندیدہ آواز گدھے کی آواز ہے
— Bayan-ul-Quran
کیا تم نے دیکھا نہیں کہ اللہ نے تمہارے لیے مسخر کردیا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اس نے اپنی ظاہری و باطنی نعمتیں تم پر مکمل کردی ہیں اور لوگوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہیں بغیر اس کے کہ ان کے پاس کوئی علم ہو یا کوئی ہدایت ہو یا کوئی روشن کتاب ہو
— Bayan-ul-Quran
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ پیروی کرو اس (ہدایت) کی جو اللہ نے نازل فرمائی ہے تو کہتے ہیں : بلکہ ہم تو اس (طریقے) کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے آباء و اَجداد کو پایا ہے خواہ انہیں شیطان بلا رہا ہو جہنم کے عذاب کی طرف
— Bayan-ul-Quran
اور جس شخص نے اپنا چہرہ اللہ کے سامنے جھکا دیا اور وہ احسان کی روش اختیار کرنے والا بھی ہو تو اس نے تھام لیا مضبوط حلقے کو اور تمام معاملات کا انجام اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے
— Bayan-ul-Quran
اور (اے نبی ﷺ !) جو کوئی کفر کرے تو اس کا کفر آپ کو رنجیدہ نہ کرنے پائے ہماری ہی طرف ان سب کو لوٹنا ہے پھر ہم انہیں آگاہ کردیں گے ان کاموں کے بارے میں جو وہ کیا کرتے تھے یقیناً اللہ خوب جاننے والا ہے اسے بھی جو سینوں میں چھپا ہوا ہے
— Bayan-ul-Quran
ہم انہیں تھوڑی دیر کے لیے مال و متاع دے رہے ہیں پھر ہم انہیں کھینچ کر لائیں گے ایک بہت گاڑھے عذاب کی طرف
— Bayan-ul-Quran
اور (اے نبی ﷺ !) اگر آپ ان سے پوچھیں کہ کس نے پیدا کیا ہے آسمانوں اور زمین کو تو ضرور کہیں گے کہ اللہ نے آپ ﷺ کہیے کہ سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں لیکن ان کی اکثریت علم نہیں رکھتی
— Bayan-ul-Quran
اللہ ہی کے لیے ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے یقیناً اللہ ہی غنی ہے بہت خوبیوں والا
— Bayan-ul-Quran
اور اگر زمین میں جتنے بھی درخت ہیں وہ سب قلم بن جائیں اور سمندر (سیاہی بن جائے) اس کے بعداس کو مزید سات سمندر سیاہی مہیا کریں اللہ کے کلمات ختم نہ ہوں گے۔ یقیناً اللہ زبردست ہے کمال حکمت والا
— Bayan-ul-Quran
تم سب کا پیدا کرنا اور دوبارہ اٹھانا (اللہ کے لیے) ایسا ہی ہے جیسے ایک جان کا (پیدا کردینا اور دوبارہ زندہ کردینا) یقیناً اللہ سب کچھ سننے والا ہرچیز پر نظر رکھنے والا ہے
— Bayan-ul-Quran
کیا تم دیکھتے نہیں کہ اللہ رات کو پرو لاتا ہے دن میں اور دن کو پرو لاتا ہے رات میں اور اس نے مسخر کردیا ہے سورج اور چاند کو۔ یہ سب کے سب چل رہے ہیں ایک وقت معین تک کے لیے اور یہ کہ اللہ باخبر ہے اس سے جو تم کر رہے ہو
— Bayan-ul-Quran
یہ اس لیے کہ اللہ ہی حق ہے اور یہ کہ یہ لوگ جس کسی کو بھی اس کے سوا پکارتے ہیں وہ باطل ہے اور یقیناً اللہ ہی سب سے بلند وبالا اور عظمت والا ہے
— Bayan-ul-Quran
کیا تم دیکھتے نہیں کہ کشتیاں چلتی ہیں سمندر میں اللہ کی نعمتوں کو لے کرتا کہ وہ دکھائے تمہیں اپنی نشانیوں میں سے یقیناً اس میں نشانیاں ہیں ہر اس شخص کے لیے جو صبر اور شکر کرنے والا ہے
— Bayan-ul-Quran
اور جب کبھی (سمندر میں) موج انہیں ڈھانپ لیتی ہے سائبانوں کی طرح تو وہ پکارنے لگتے ہیں اللہ کو اس کے لیے اطاعت کو خالص کرتے ہوئے پھر جب وہ انہیں نجات دے کر خشکی پر لے آتا ہے تو ان میں کچھ ہی ہیں جو میانہ روی اختیار کرتے ہیں اور ہماری آیات کا انکار نہیں کرتے مگر وہی لوگ جو قول کے جھوٹے اور نا شکرے ہیں
— Bayan-ul-Quran
اے لوگو ! اپنے رب کا تقویٰ اختیار کرو اور ڈرو اس دن سے جس دن کوئی باپ اپنے بیٹے کے کچھ کام نہیں آئے گا اور نہ ہی بیٹا اپنے باپ کے کچھ کام آسکے گا یقیناً اللہ کا وعدہ سچا ہے تو (دیکھو !) تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے دنیا کی زندگی اور (دیکھنا !) تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے اللہ کے حوالے سے وہ بڑا دھوکے باز
— Bayan-ul-Quran
یقیناً اللہ ہی ہے جس کے پاس ہے قیامت کا علم اور وہی بارش برساتا ہے اور وہ جانتا ہے جو کچھ رحموں میں ہے اور کوئی جان نہیں جانتی کہ کل وہ کیا کمائی کرے گی اور کوئی جان نہیں جانتی کہ کس زمین میں اس کی موت واقع ہوگی یقیناً اللہ سب کچھ جاننے والا ہرچیز کی خبر رکھنے والا ہے
— Bayan-ul-Quran
Build a steady Quran habit
Save your place, set a reading goal, and return to the next chapter without losing momentum.