43. سورہ الزخرف
سورہ الزخرف اردو ترجمہ، تفسیر، آڈیو تلاوت، لفظ بہ لفظ معنی اور تلفظ کے ساتھ پڑھیں۔
In the Name of Allah—the Most Compassionate, Most Merciful
ح م۔
— Bayan-ul-Quran
قسم ہے اس کتاب کی جو بالکل واضح ہے
— Bayan-ul-Quran
ہم نے اس کو بنا یا ہے قرآن عربی تاکہ تم سمجھ سکو
— Bayan-ul-Quran
اور یہ اُمّ الکتاب میں ہے ہمارے پاس بہت بلند وبالا بہت حکمت والی
— Bayan-ul-Quran
کیا ہم اس ذکر کا رخ تمہاری طرف سے اس لیے پھیر دیں کہ تم حد سے بڑھنے والے لوگ ہو
— Bayan-ul-Quran
اور ہم نے کتنے ہی نبی بھیجے پہلوں میں بھی
— Bayan-ul-Quran
اور نہیں آیا کوئی بھی نبی ان کے پاس مگر وہ اس کا مذاق ہی اڑاتے رہے
— Bayan-ul-Quran
پھر ہم نے انہیں ہلاک کردیا جو ان سے بہت زیادہ بڑھ کر تھے قوت میں اور پہلے لوگوں کی مثالیں گزر چکی ہیں
— Bayan-ul-Quran
اور اگر آپ ﷺ ان سے پوچھیں گے کہ کس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو تو وہ لازماً یہی کہیں گے کہ انہیں بنایا ہے اس ہستی نے جو العزیز اور العلیم ہے
— Bayan-ul-Quran
جس نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا بنا دیا اور پھر اس میں تمہارے لیے راستے بنا دیے تاکہ تم منزل تک پہنچ سکو
— Bayan-ul-Quran
اور وہ جس نے اتارا آسمان سے پانی ایک اندازے کے مطابق تو اس سے ہم نے ُ مردہ زمین کو اٹھا کھڑا کیا اسی طرح (ایک روز) تمہیں بھی نکال لیا جائے گا
— Bayan-ul-Quran
اور وہ کہ جس نے بنائے ہیں تمام مخلوقات کے جوڑے اور تمہارے لیے بنائی ہیں کشتیاں بھی اور چوپائے بھی جن پر تم سواری کرتے ہو
— Bayan-ul-Quran
تا کہ تم جم کر بیٹھو ان کی پیٹھوں پر پھر اپنے رب کے انعام کا ذکر کرو جب کہ تم ان کے اوپر جم کر بیٹھ جائو اور تم کہو کہ پاک ہے وہ ذات جس نے ان (سواریوں) کو ہمارے بس میں کردیا ہے اور ہم تو انہیں قابو میں لانے والے نہیں تھے
— Bayan-ul-Quran
اور یقینا ہم اپنے ربّ ہی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں
— Bayan-ul-Quran
اور انہوں نے اس کے بندوں میں سے اس کا ایک ُ جزوٹھہرایا یقینا انسان بہت کھلا نا شکرا ہے
— Bayan-ul-Quran
کیا اس نے بنا لی ہیں اپنی مخلوق میں سے بیٹیاں اور تمہیں پسند کرلیا ہے بیٹوں کے ساتھ
— Bayan-ul-Quran
اور جب ان میں سے کسی کو اس کی بشارت دی جاتی ہے جس کی مثال وہ رحمان کے لیے بیان کرتا ہے تو اس کے چہرے پر سیاہی چھا جاتی ہے اور وہ غم کے گھونٹ پی رہا ہوتا ہے
— Bayan-ul-Quran
کیا وہ جو پرورش پاتی ہے زیور میں اور بحث میں اپنا موقف واضح نہیں کرسکتی
— Bayan-ul-Quran
اور انہوں نے فرشتوں کو جو کہ رحمان کے مقرب ّبندے ہیں (اس کی) بیٹیاں قرار دے دیا ہے کیا یہ لوگ موجود تھے ان کی تخلیق کے وقت ؟ ان کی یہ گواہی (کہ فرشتے مونث ہیں) لکھ لی جائے گی اور پھر ان سے باز پرس ہوگی
— Bayan-ul-Quran
اور وہ کہتے ہیں کہ اگر رحمان چاہتا تو ہم ان کی بندگی نہ کرتے ان کے پاس اس کے لیے کوئی علمی سند نہیں ہے وہ تو محض اٹکل کے تیر چلا رہے ہیں
— Bayan-ul-Quran
کیا ہم نے انہیں اس سے پہلے کوئی کتاب دی ہے جسے وہ مضبوطی سے تھامے ہوئے ہیں ؟
— Bayan-ul-Quran
بلکہ وہ کہتے ہیں کہ ہم نے تو اپنے آباء و اَجداد کو پایا ایک راستے پر اور اب ہم ان ہی کے نقش ِقدم پر ہدایت یافتہ ہیں
— Bayan-ul-Quran
اور (اے نبی ﷺ !) اسی طرح ہم نے نہیں بھیجا آپ سے پہلے کسی بستی میں کسی خبردار کرنے والے کو مگر اس کے خوشحال لوگوں نے یہی کہا کہ ہم نے پایا ہے اپنے آباء و اَجداد کو ایک راستے پر اور اب ہم ان ہی کے نقش ِقدم کی اقتدا کر رہے ہیں
— Bayan-ul-Quran
اس (خبردار کرنے والے) نے کہا کہ خواہ میں لایا ہوں تمہارے پاس زیادہ ہدایت والی چیز اس کے مقابلے میں جس پر تم نے اپنے آباء و اَجداد کو پایا انہوں نے کہا کہ ہم اس کے جس کے ساتھ آپ بھیجے گئے ہیں منکر ہیں
— Bayan-ul-Quran
تو ہم نے ان سے انتقام لیا تو دیکھ لو پھر کیسا انجام ہوا جھٹلانے والوں کا
— Bayan-ul-Quran
اور یاد کرو جب ابراہیم ؑ نے کہا تھا اپنے والد اور اپنی قوم سے کہ یقینا میں بیزار ہوں ان سے جنہیں تم پوجتے ہو
— Bayan-ul-Quran
سوائے اس ہستی کے جس نے مجھے پیدا کیا ہے تو یقینا وہی مجھے راستہ دکھائے گا
— Bayan-ul-Quran
اور اس نے اسی بات کو باقی رکھا اپنے پیچھے (اپنی اولاد میں) بھی تاکہ وہ (اللہ ہی کی جناب میں) رجوع کیے رہیں
— Bayan-ul-Quran
لیکن میں نے ان لوگوں کو اور ان کے آباء و اَجداد کو کچھ سازو سامان دے دیا یہاں تک کہ ان کے پاس آگیا حق اور ایک واضح کردینے والا رسول
— Bayan-ul-Quran
اور جب حق ان کے پاس آیا تو انہوں نے کہا کہ یہ تو جادو ہے اور ہم اس کا انکار کرتے ہیں
— Bayan-ul-Quran
اور کہنے لگے کہ کیوں نہیں اتارا گیا یہ قرآن ان دو بستیوں میں سے کسی عظیم شخص پر ؟
— Bayan-ul-Quran
کیا آپ کے رب کی رحمت کو یہ لوگ تقسیم کریں گے ؟ ہم نے ان کے درمیان ان کی معیشت کا سامان دنیا کی زندگی میں تقسیم کردیا ہے اور ان میں سے بعض کو بعض پر ہم نے درجات میں فوقیت دے دی ہے تاکہ بعض لوگ دوسروں کو خدمت گار بنا سکیں اور آپ کے رب کی رحمت کہیں بہتر ہے ان چیزوں سے جو یہ لوگ جمع کر رہے ہیں
— Bayan-ul-Quran
اور اگر یہ (اندیشہ) نہ ہوتا کہ تمام لوگ ایک ہی امت بن جائیں گے تو جو لوگ رحمن کا کفر کرتے ہم ان کے لیے بنا دیتے ان کے گھروں کی چھتیں چاندی کی اور سیڑھیاں بھی جن پر وہ چڑھتے
— Bayan-ul-Quran
اور ان کے گھروں کے دروازے اور وہ تخت بھی (چاندی کے ہوتے) جن پر وہ تکیے لگا کر بیٹھتے
— Bayan-ul-Quran
اور سونے کی بھی (بنا دیتے) اور یہ سب کچھ تو بس دنیا کی زندگی کا سازو سامان ہے اور آخرت (کی کامیابی) آپ کے رب کے نزدیک صرف اہل ِتقویٰ کے لیے ہے
— Bayan-ul-Quran
اور جو کوئی ُ منہ پھیر لے رحمان کے ذکر سے اس پر ہم ایک شیطان مسلط کردیتے ہیں تو وہ اس کا ساتھی بنا رہتا ہے
— Bayan-ul-Quran
اور وہ (شیاطین) ان کو روکتے ہیں سیدھے راستے سے اور وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہدایت یافتہ ہیں
— Bayan-ul-Quran
یہاں تک کہ جب وہ ہمارے پاس آئے گا تو (اپنے ساتھی شیطان سے) کہے گا کہ کاش میرے اور تمہارے درمیان مشرق و مغرب کا فاصلہ ہوتا ُ تو تو بہت ہی برا ساتھی ہے
— Bayan-ul-Quran
اور جب کہ تم ظلم کرتے رہے ہو تو آج کے دن یہ بات تمہیں کچھ فائدہ نہیں دے گی کہ تم سب عذاب میں شریک ہو
— Bayan-ul-Quran
تو (اے نبی ﷺ !) کیا آپ بہروں کو سنائیں گے یا آپ اندھوں کو راہ دکھائیں گے اور ان کو جو کھلی گمراہی میں مبتلا ہیں
— Bayan-ul-Quran