95. سورہ التین
سورہ التین اردو ترجمہ، تفسیر، آڈیو تلاوت، لفظ بہ لفظ معنی اور تلفظ کے ساتھ پڑھیں۔
In the Name of Allah—the Most Compassionate, Most Merciful
گواہ ہے انجیر اور گواہ ہے زیتون۔
— Bayan-ul-Quran
اور گواہ ہے طور سینا۔
— Bayan-ul-Quran
اور گواہ ہے یہ امن والا شہر۔
— Bayan-ul-Quran
ہم نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا۔
— Bayan-ul-Quran
پھر ہم نے لوٹا دیا اس کو پست ترین حالت کی طرف۔
— Bayan-ul-Quran
سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے تو ان کے لیے ایسا اجر ہوگا جس کا سلسلہ کبھی منقطع نہیں ہوگا۔
— Bayan-ul-Quran
تو اس کے بعد کیا چیز تجھے آمادہ کرتی ہے جزا و سزا کے انکار پر ؟
— Bayan-ul-Quran
کیا اللہ تمام حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے ؟
— Bayan-ul-Quran
Build a steady Quran habit
Save your place, set a reading goal, and return to the next chapter without losing momentum.