79. سورہ النازعات
سورہ النازعات اردو ترجمہ، تفسیر، آڈیو تلاوت، لفظ بہ لفظ معنی اور تلفظ کے ساتھ پڑھیں۔
In the Name of Allah—the Most Compassionate, Most Merciful
قسم ہے ان (فرشتوں) کی جو غوطہ لگا کر کھینچتے ہیں۔
— Bayan-ul-Quran
اور ان (فرشتوں) کی قسم جو گرہیں کھولتے ہیں آسانی سے۔
— Bayan-ul-Quran
اور ان (فرشتوں) کی قسم جو تیزی سے تیرتے ہوئے جاتے ہیں۔
— Bayan-ul-Quran
پھر وہ (تعمیل ِارشاد میں) ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
— Bayan-ul-Quran
پھر (حسب حکم) معاملات کی تدبیر کرتے ہیں۔
— Bayan-ul-Quran
جس دن کانپے گی کانپنے والی۔
— Bayan-ul-Quran
اس کے پیچھے ایک اور جھٹکا آئے گا۔
— Bayan-ul-Quran
کتنے ہی دل اس دن (خوف کے مارے) دھڑک رہے ہوں گے۔
— Bayan-ul-Quran
ان کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی۔
— Bayan-ul-Quran
یہ لوگ کہتے ہیں : کیا ہمیں لوٹا دیا جائے گا الٹے پائوں ؟
— Bayan-ul-Quran
کیا جب ہم کھوکھلی ہڈیاں ہوچکے ہوں گے ؟
— Bayan-ul-Quran
کہتے ہیں : تب تو یہ لوٹنا بہت گھاٹے کا سودا ہوگا۔
— Bayan-ul-Quran
حالانکہ یہ تو بس ایک ہی ڈانٹ ہوگی۔
— Bayan-ul-Quran
تو وہ سب کے سب ایک چٹیل میدان میں ہوں گے۔
— Bayan-ul-Quran
کیا آپ تک موسیٰ کی خبر پہنچی ہے ؟
— Bayan-ul-Quran
جب اس کو پکارا تھا اس کے پروردگار نے طویٰ کی مقدس وادی میں۔
— Bayan-ul-Quran
کہ جائو فرعون کے پاس وہ بہت سرکش ہوگیا ہے۔
— Bayan-ul-Quran
اور اسے کہو کہ کیا تو چاہتا ہے کہ پاک ہوجائے ؟
— Bayan-ul-Quran
اور میں تمہاری راہنمائی کروں تمہارے رب کی طرف تاکہ تمہارے اندر خشیت پیدا ہو ؟
— Bayan-ul-Quran
تو موسیٰ ؑ نے اس کو دکھائی بہت بڑی نشانی۔
— Bayan-ul-Quran
لیکن اس نے جھٹلا دیا اور نافرمانی کی۔
— Bayan-ul-Quran
پھر وہ پلٹا بھاگ دوڑ کرنے کے لیے۔
— Bayan-ul-Quran
پھر اس نے (اپنی رعیت کو) جمع کیا اور اعلان کیا۔
— Bayan-ul-Quran
پس کہا کہ میں ہوں تمہارا سب سے بڑا ربّ !
— Bayan-ul-Quran
تو پکڑ لیا اس کو اللہ نے آخرت اور دنیا کی سزا میں۔
— Bayan-ul-Quran
یقینا اس میں عبرت ہے اس کے لیے جو ڈرتا ہے۔
— Bayan-ul-Quran
(اے لوگو ! ذرا سوچو !) کیا تمہاری تخلیق زیادہ مشکل ہے یا آسمان کی ؟ اس نے اسے تخلیق کیا۔
— Bayan-ul-Quran
اس کے گنبد کو بلند کیا پھر اسے ہر طرح سے درست کیا۔
— Bayan-ul-Quran
اور اس کی رات کو اندھیرا کردیا اور اس کے دن کو ظاہر کردیا۔
— Bayan-ul-Quran
اور زمین کو اس کے بعد بچھا دیا۔
— Bayan-ul-Quran
اس میں سے نکالا اس کا پانی اور اس کا چارہ۔
— Bayan-ul-Quran
اور پہاڑوں کو اس میں گاڑ دیا۔
— Bayan-ul-Quran
سامانِ زیست کے طور پر تمہارے لیے اور تمہارے چوپایوں کے لیے۔
— Bayan-ul-Quran
پھر جب برپاہو گا وہ بڑا ہنگامہ۔
— Bayan-ul-Quran
اس دن انسان یاد کرے گا جو کچھ اس نے بھاگ دوڑ کی تھی۔
— Bayan-ul-Quran
اور کھول کر رکھ دی جائے گی جہنم ہر دیکھنے والے کے لیے۔
— Bayan-ul-Quran
پس جس نے سرکشی کی تھی۔
— Bayan-ul-Quran
اور دنیا کی زندگی کو ترجیح دی تھی۔
— Bayan-ul-Quran
تویقینا اس کا ٹھکانہ اب جہنم ہی ہے۔
— Bayan-ul-Quran
اور جو کوئی ڈرتا رہا اپنے ربّ کے حضور کھڑا ہونے (کے خیال) سے
— Bayan-ul-Quran