QuranPilotQuranPilot
الْمُرْسَلَاتُ

77. سورہ المرسلات

سورہ المرسلات اردو ترجمہ، تفسیر، آڈیو تلاوت، لفظ بہ لفظ معنی اور تلفظ کے ساتھ پڑھیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

In the Name of Allah—the Most Compassionate, Most Merciful

77:1
وَٱلْمُرْسَلَـٰتِ عُرْفًا١

قسم ہے ان ہوائوں کی جو چلائی جاتی ہیں بڑی آہستگی سے۔

Bayan-ul-Quran

77:2
فَٱلْعَـٰصِفَـٰتِ عَصْفًا٢

پھر تیز و تند جھکڑ ّکی صورت میں چلتی ہیں۔

Bayan-ul-Quran

77:3
وَٱلنَّـٰشِرَٰتِ نَشْرًا٣

اور ان ہوائوں کی قسم جو (بادلوں کو) پھیلا دیتی ہیں۔

Bayan-ul-Quran

77:4
فَٱلْفَـٰرِقَـٰتِ فَرْقًا٤

پھر تقسیم کرتی ہیں جدا جدا۔

Bayan-ul-Quran

77:5
فَٱلْمُلْقِيَـٰتِ ذِكْرًا٥

پھر قسم ہے ان (فرشتوں) کی جو ذکر کا القاء کرتے ہیں۔

Bayan-ul-Quran

77:6
عُذْرًا أَوْ نُذْرًا٦

عذر کے طور پر یا خبردار کرنے کے لیے۔

Bayan-ul-Quran

77:7
إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَٰقِعٌ٧

جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے وہ واقع ہو کر رہے گی۔

Bayan-ul-Quran

77:8
فَإِذَا ٱلنُّجُومُ طُمِسَتْ٨

پس جب ستارے مٹا دیے جائیں گے۔

Bayan-ul-Quran

77:9
وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ فُرِجَتْ٩

اور جب آسمان میں شگاف پڑجائیں گے۔

Bayan-ul-Quran

77:10
وَإِذَا ٱلْجِبَالُ نُسِفَتْ١٠

اور جب پہاڑ (ریت بنا کر) اُڑا دیے جائیں گے۔

Bayan-ul-Quran

77:11
وَإِذَا ٱلرُّسُلُ أُقِّتَتْ١١

اور جب رسولوں ؑ (کے کھڑے ہونے) کا وقت آپہنچے گا۔

Bayan-ul-Quran

77:12
لِأَىِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ١٢

(یہ معاملہ) کس دن کے لیے موخر کیا گیا ہے ؟

Bayan-ul-Quran

77:13
لِيَوْمِ ٱلْفَصْلِ١٣

فیصلے کے دن کے لیے۔

Bayan-ul-Quran

77:14
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ١٤

اور تم لوگ کیا سمجھتے ہو کہ فیصلے کا دن کیا ہے ؟

Bayan-ul-Quran

77:15
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ١٥

(ہلاکت اور) بربادی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے۔

Bayan-ul-Quran

77:16
أَلَمْ نُهْلِكِ ٱلْأَوَّلِينَ١٦

کیا ہم نے پہلوں کو ہلاک نہیں کیا ؟

Bayan-ul-Quran

77:17
ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ ٱلْـَٔاخِرِينَ١٧

پھر ہم ان کے پیچھے لگاتے رہے بعد میں آنے والوں کو۔

Bayan-ul-Quran

77:18
كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ١٨

اسی طرح ہم کرتے رہے ہیں مجرموں کے ساتھ۔

Bayan-ul-Quran

77:19
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ١٩

(ہلاکت اور) بربادی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے۔

Bayan-ul-Quran

77:20
أَلَمْ نَخْلُقكُّم مِّن مَّآءٍ مَّهِينٍ٢٠

کیا ہم نے تمہیں حقیر پانی سے پیدا نہیں کیا ؟

Bayan-ul-Quran

77:21
فَجَعَلْنَـٰهُ فِى قَرَارٍ مَّكِينٍ٢١

پھر ہم نے اس (نطفے) کو رکھ دیا ایک محفوظ مقام میں۔

Bayan-ul-Quran

77:22
إِلَىٰ قَدَرٍ مَّعْلُومٍ٢٢

ایک طے شدہ مدت تک۔

Bayan-ul-Quran

77:23
فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ ٱلْقَـٰدِرُونَ٢٣

تو ہم نے اندازہ مقرر کیا اور ہم کیا ہی اچھے ہیں اندازہ مقرر کرنے والے !

Bayan-ul-Quran

77:24
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ٢٤

(ہلاکت اور) بربادی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے۔

Bayan-ul-Quran

77:25
أَلَمْ نَجْعَلِ ٱلْأَرْضَ كِفَاتًا٢٥

کیا ہم نے زمین کو نہیں بنا دیا سمیٹ لینے والی ؟

Bayan-ul-Quran

77:26
أَحْيَآءً وَأَمْوَٰتًا٢٦

زندوں کو بھی اور ُ مردوں کو بھی !

Bayan-ul-Quran

77:27
وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَٰسِىَ شَـٰمِخَـٰتٍ وَأَسْقَيْنَـٰكُم مَّآءً فُرَاتًا٢٧

اور ہم نے اس کے اندر بنا دیے خوب جمے ہوئے اونچے اونچے پہاڑ اور ہم نے تمہیں پلایا (اس میں سے) تسکین بخش پانی۔

Bayan-ul-Quran

77:28
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ٢٨

(ہلاکت اور) بربادی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے۔

Bayan-ul-Quran

77:29
ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ٢٩

چلو اب اسی چیز کی طرف جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔

Bayan-ul-Quran

77:30
ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ ظِلٍّ ذِى ثَلَـٰثِ شُعَبٍ٣٠

چلو اس تین شاخوں والے سائے کی طرف !

Bayan-ul-Quran

77:31
لَّا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِى مِنَ ٱللَّهَبِ٣١

نہ تو وہ سایہ دار ہے اور نہ ہی آگ کی تپش سے بچانے والا۔

Bayan-ul-Quran

77:32
إِنَّهَا تَرْمِى بِشَرَرٍ كَٱلْقَصْرِ٣٢

وہ آگ اتنے بڑے بڑے انگارے پھینک رہی ہوگی جیسے کہ وہ محل ہوں۔

Bayan-ul-Quran

77:33
كَأَنَّهُۥ جِمَـٰلَتٌ صُفْرٌ٣٣

(یا) جیسے وہ زرد رنگ کے اونٹ ہوں۔

Bayan-ul-Quran

77:34
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ٣٤

(ہلاکت اور) بربادی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے۔

Bayan-ul-Quran

77:35
هَـٰذَا يَوْمُ لَا يَنطِقُونَ٣٥

یہ ہے وہ دن جس میں یہ بول نہیں سکیں گے۔

Bayan-ul-Quran

77:36
وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ٣٦

اور نہ ہی انہیں اجازت دی جائے گی کہ وہ کوئی عذر تراشیں۔

Bayan-ul-Quran

77:37
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ٣٧

(ہلاکت اور) بربادی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے۔

Bayan-ul-Quran

77:38
هَـٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ۖ جَمَعْنَـٰكُمْ وَٱلْأَوَّلِينَ٣٨

یہ ہے فیصلے کا دن ہم نے جمع کرلیا تمہیں بھی اور پہلوں کو بھی۔

Bayan-ul-Quran

77:39
فَإِن كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ٣٩

اب اگر تمہارے پاس کوئی چال ہے تو میرے خلاف وہ چال چل دیکھو۔

Bayan-ul-Quran

77:40
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ٤٠

(ہلاکت اور) بربادی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے۔

Bayan-ul-Quran