25. سورہ الفرقان
سورہ الفرقان اردو ترجمہ، تفسیر، آڈیو تلاوت، لفظ بہ لفظ معنی اور تلفظ کے ساتھ پڑھیں۔
In the Name of Allah—the Most Compassionate, Most Merciful
بڑی بابرکت ہے وہ ہستی جس نے الفرقان نازل فرمایا اپنے بندے پر تاکہ وہ ﷺ ہو تمام جہان والوں کے لیے خبردار کرنے والا
— Bayan-ul-Quran
وہ ہستی جس کے لیے ہے بادشاہی آسمانوں کی اور زمین کی اور جس نے کسی کو اپنی اولاد نہیں بنایا اور نہ ہی اس کا کوئی شریک ہے حکومت (کے اختیارات) میں اور اسی نے ہر شے کو پیدا کیا اور پھر اس کے لیے ایک اندازہ مقررہ کیا
— Bayan-ul-Quran
اور انہوں نے اس کے سوا ایسے معبود بنالیے ہیں جو کچھ بھی تخلیق نہیں کرتے بلکہ وہ خود مخلوق ہیں اور وہ اختیار نہیں رکھتے خود اپنے بارے میں بھی کسی نقصان یا نفع کا اور نہ ہی انہیں اختیار ہے موت کا نہ زندگی کا اور نہ جی اٹھنے کا
— Bayan-ul-Quran
اور کافر کہتے ہیں کہ یہ (قرآن) بس ایک من گھڑت چیز ہے جس کو اس شخص نے خود گھڑ لیا ہے اور اس کی مدد کی ہے اس پر کچھ اور لوگوں نے یہ لوگ ظلم اور جھوٹ پر کمر بستہ ہوگئے ہیں
— Bayan-ul-Quran
اور کہتے ہیں کہ یہ پرانے لوگوں کے قصے ہیں جو اس نے کسی سے لکھوالیے ہیں پھر یہ املا کرائی جاتی ہیں اس کو صبح وشام
— Bayan-ul-Quran
آپ ﷺ کہہ دیجیے کہ اس کو اس نے نازل کیا ہے جو آسمانوں اور زمین کی ہر چھپی ہوئی چیز کو جانتا ہے یقیناً وہ بہت بخشنے والا بہت رحم کرنے والا ہے
— Bayan-ul-Quran
اور وہ کہتے ہیں یہ کیسا رسول ہے جو کھانا بھی کھاتا ہے اور بازاروں میں چلتا پھرتا بھی ہے کیوں نہیں اتارا گیا اس پر کوئی فرشتہ کہ وہ اس کے ساتھ ہو کر ڈرانے والا ہوتا
— Bayan-ul-Quran
یا اتارا جاتا اس پر کوئی خزانہ یا اس کے لیے کوئی باغ ہوتا جس میں سے یہ کھاتا پیتا اور ان ظالموں نے تو یہ تک کہا کہ تم لوگ صرف ایک سحر زدہ شخص کی پیروی کر رہے ہو
— Bayan-ul-Quran
دیکھئے ! یہ آپ ﷺ کے لیے کیسی کیسی مثالیں بیان کر رہے ہیں تو یہ لوگ گمراہ ہوگئے ہیں اب یہ سیدھے رستے پر نہیں آسکتے
— Bayan-ul-Quran
بڑی ہی بابرکت ہے وہ ہستی جو اگر چاہے تو آپ ﷺ کے لیے ان سے کہیں بہتر چیزیں بنا دے ایسے باغات جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں اور آپ ﷺ کے لیے محلات تعمیر کر دے
— Bayan-ul-Quran
اصل بات یہ ہے کہ ان لوگوں نے قیامت کو جھٹلا دیا ہے اور جو قیامت کو جھٹلا تا ہے اس کے لیے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے
— Bayan-ul-Quran
وہ جب دور سے ان کو دیکھے گی تو وہ سنیں گے اس کے جوش اور اس کی پھنکار کو
— Bayan-ul-Quran
اور جب وہ پھینک دیے جائیں گے اس کی ایک تنگ جگہ میں زنجیروں میں جکڑے ہوئے تو اس وقت وہ موت کو پکاریں گے
— Bayan-ul-Quran
(تب ان سے کہا جائے گا کہ) آج ایک ہی موت کو نہ پکارو بلکہ بہت سی موتوں کو پکارو
— Bayan-ul-Quran
آپ ﷺ کہیے کہ کیا یہ انجام بہتر ہے یا ہمیشہ رہنے کی وہ جنت جس کا وعدہ کیا گیا ہے متقی بندوں سے ان کے لیے وہ ہوگی بدلہ اور ان کے لوٹنے کی جگہ
— Bayan-ul-Quran
ان کے لیے اس میں ہر وہ شے ہوگی جو وہ چاہیں گے وہ اس میں رہیں گے ہمیشہ ہمیش یہ آپ کے رب کے ذمہ ایک واجب الادا وعدہ ہے
— Bayan-ul-Quran
اور جس دن وہ ان کو اور جن کو یہ لوگ اللہ کے سوا پوجتے ہیں ان سب کو جمع کرے گا اور فرمائے گا : کیا میرے ان بندوں کو تم نے گمراہ کیا تھا ؟ یا وہ خود ہی راستے سے بھٹک گئے تھے
— Bayan-ul-Quran
وہ کہیں گے :ُ تو پاک ہے ہمارے لیے تو یہ روا ہی نہیں تھا کہ ہم تیرے سوا کسی کو اپنا ولی بناتے تو نے انہیں اور ان کے آباء و اَجداد کو دنیا کا سازو سامان دیا یہاں تک کہ وہ یاددہانی کو بھول گئے۔ اور یہ تباہ ہونے والے لوگ تھے
— Bayan-ul-Quran
تو انہوں نے جھٹلا دیا تمہاری ان باتوں کو تو اب نہ تمہارے بس میں ہے (عذاب کو) لوٹانا اور نہ ہی کوئی مدد اور جو کوئی تم میں سے ظلم کا مرتکب ہوا ہے ہم اسے چکھائیں اب بہت بڑا عذاب
— Bayan-ul-Quran
اور آپ ﷺ سے پہلے ہم نے جتنے بھی رسول بھیجے وہ سب کھانا بھی کھاتے تھے اور بازاروں میں چلتے پھرتے بھی تھے اور ہم نے تمہارے بعض کو بعض کے لیے آزمائش بنایا ہے (اے مسلمانو !) کیا تم صبر کرتے ہو ؟ اور آپ ﷺ کا رب سب کچھ دیکھنے والا ہے
— Bayan-ul-Quran
اور کہتے ہیں وہ لوگ جو ہماری ملاقات کے امیدوار نہیں ہیں کہ کیوں نہیں اتارے جاتے ہم پر فرشتے یا ہم خود اپنے رب کو دیکھیں انہوں نے اپنے آپ میں بہت زیادہ تکبر کیا ہے اور وہ بہت بڑی سر کشی کے مرتکب ہوئے ہیں
— Bayan-ul-Quran
جس دن وہ فرشتوں کو دیکھیں گے اس دن مجرموں کے لیے کوئی اچھی خبر نہیں ہوگی اور وہ کہیں گے کہ کوئی روک حائل ہوجائے
— Bayan-ul-Quran
اور ہم آگے بڑھیں گے ان کے ہر عمل کی طرف جو انہوں نے کیا ہوگا اور کردیں گے اسے اڑتا ہوا غبار
— Bayan-ul-Quran
جنت والے اس روز بہت اچھے ٹھکانوں میں ہوں گے اور ان کے قیلولہ کرنے کی جگہ بھی بہت ہی اچھی ہوگی
— Bayan-ul-Quran
اور جس دن آسمان بادل کے ساتھ پھٹ جائے گا اور فرشتے نازل کیے جائیں گے فوج در فوج
— Bayan-ul-Quran
اس دن حقیقی بادشاہی صرف رحمن کی ہوگی اور وہ دن کافروں پر بہت کٹھن ہوگا
— Bayan-ul-Quran
اور جس دن ظالم (حسرت سے) اپنے ہاتھوں کو کاٹے گا کہے گا : کاش ! میں نے رسول ﷺ کے ساتھ راستہ اختیار کیا ہوتا
— Bayan-ul-Quran
ہائے میری شامت ! کاش میں نے فلاں شخص کو دوست نہ بنایا ہوتا
— Bayan-ul-Quran
اس نے مجھے گمراہ کر کے ذکر سے برگشتہ کردیا اس کے بعد جبکہ وہ میرے پاس پہنچ گیا تھا اور شیطان تو انسان کو آخر دغا دینے والا ہے
— Bayan-ul-Quran
اور رسول ﷺ نے کہا (یا رسول کہے گا) : اے میرے پروردگار ! میری قوم نے اس قرآن کو چھوڑی ہوئی چیز بنا دیا
— Bayan-ul-Quran
اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے دشمن بنا دیے مجرموں میں سے اور کافی ہے آپ ﷺ کا رب ہدایت دینے والا اور مدد دینے والا
— Bayan-ul-Quran
اور ان کافروں نے یہ بھی کہا کہ اس پر یہ قرآن پورے کا پورا ایک ہی دفعہ کیوں نہ اتار دیا گیا اس طرح (اس لیے نازل کیا گیا ہے) تاکہ اس کے ذریعے سے ہم آپ ﷺ کا دل مضبوط کریں اور (اسی لیے) ہم نے اسے تدریج و اہتمام کے ساتھ ترتیب دیا ہے
— Bayan-ul-Quran
اور یہ لوگ آپ ﷺ کے پاس کوئی بھی اعتراض نہیں لائیں گے مگر یہ کہ ہم (اس کے جواب میں) آپ ﷺ کے پاس حق اور اس کی بہترین وضاحت لے آئیں گے
— Bayan-ul-Quran
یہ وہ لوگ ہیں جنہیں جمع کیا جائے گا جہنم کی طرف ان کے مونہوں کے بل وہ بہت ہی برے مقام پر ہوں گے اور بہت بھٹکے ہوئے ہوں گے سیدھے راستے سے
— Bayan-ul-Quran
اور ہم نے موسیٰ ؑ کو کتاب عطا کی تھی اور اس کے ساتھ ہم نے اس کے بھائی ہارون ؑ کو وزیر بنادیا تھا
— Bayan-ul-Quran
تو ہم نے حکم دیا کہ آپ ؑ دونوں جاؤ اس قوم کی طرف جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا۔ پھر ہم نے انہیں بالکل تباہ و برباد کرکے رکھ دیا
— Bayan-ul-Quran
اور قوم نوح ؑ کو بھی ہم نے غرق کردیا جب انہوں نے رسولوں ؑ کی تکذیب کی اور انہیں ہم نے نوع انسانی کے لیے ایک نشانی بنا دیا اور ہم نے ظالموں کے لیے ایک دردناک عذاب بھی تیار کر رکھا ہے
— Bayan-ul-Quran
اور قوم عاد قوم ثمود کنویں والوں اور ان کے مابین بہت سی دوسری اقوام (کو بھی ہم نے ہلاک کردیا)
— Bayan-ul-Quran
اور ان سب کے لیے ہم نے مثالیں بیان کیں لیکن (ان کے انکار کی پاداش میں بالآخر) ہم نے ان سب کو غارت کردیا
— Bayan-ul-Quran
اور یہ لوگ اس بستی پر سے تو گزرتے ہیں جس پر بہت بری بارش برسائی گئی تھی تو کیا یہ لوگ اسے دیکھتے نہیں رہے بلکہ وہ امید نہیں رکھتے جی اٹھنے کی
— Bayan-ul-Quran