100. سورہ العادیات
سورہ العادیات اردو ترجمہ، تفسیر، آڈیو تلاوت، لفظ بہ لفظ معنی اور تلفظ کے ساتھ پڑھیں۔
In the Name of Allah—the Most Compassionate, Most Merciful
قسم ہے ان گھوڑوں کی جو دوڑتے ہیں ہانپتے ہوئے۔
— Bayan-ul-Quran
پھر وہ ُ سم مار کر چنگاریاں نکالتے ہیں۔
— Bayan-ul-Quran
پھر وہ علی الصبح غارت گری کرتے ہیں۔
— Bayan-ul-Quran
پھر وہ اس سے گرد اڑاتے ہوئے جاتے ہیں۔
— Bayan-ul-Quran
پھر اس کے ساتھ وہ (دشمن کی) جمعیت کے اندر گھس جاتے ہیں۔
— Bayan-ul-Quran
یقیناانسان اپنے رب کا بہت ہی ناشکرا ہے۔
— Bayan-ul-Quran
اور وہ خود اس پر گواہ ہے۔
— Bayan-ul-Quran
اور وہ مال و دولت کی محبت میں بہت شدید ہے۔
— Bayan-ul-Quran
تو کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا جب نکال لیا جائے گا وہ سب کچھ جو قبروں میں ہے۔
— Bayan-ul-Quran
اور ظاہر کردیا جائے گا جو کچھ سینوں میں ہے۔
— Bayan-ul-Quran
یقینا ان کا رب اس دن ان سے پوری طرح باخبر ہوگا۔
— Bayan-ul-Quran
Build a steady Quran habit
Save your place, set a reading goal, and return to the next chapter without losing momentum.